بیوی سے محبت کا اظہار کرنا

اظہار بہت ضروری ہے ۔ ہم بہت سے احساسات اپنے تک رکھتے ہیں اب دوسرا ٹیلی پیتھی تو جانتا نہیں جو یہ جان سکے کہ آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں بہت سے شوہر حضرات بیوی سے فطری محبت رکھتے ہیں مگر اظہار کرنے سے کتراتے ہیں جس کی وجہ سے یہ خوبصورت بندھن اپنی پوری تازگی کے ساتھ مہکتے سے قاصر رہتا ہے ۔

عورت کے اندر شرم وحیا کا فطری مادہ خالق کائنات نے رکھا ہے وہ اس طریقے سے اظہار نہیں کرسکتی جیسا کہ مرد کرسکتا ہے ۔ عورت الفاظ کی مدد سے اپنے محبت بھرے احساسات کو ٹھیک طریقے سے بیان نہیں کرسکتی مگر اسکی محبت یہ ہی ہے کہ وہ خیال رکھتی ہے

۔ عزت سے پیش آتی ہے ۔ عورت چاہتی ہے کہ مرد بھی اس سے محبت کا اظہار کرے مگر زبان سے کرے ۔ یہ کوئی مہنگا سودا تو نہیں ہے ذرا سی زبان ہلانے کی دیر ہوتی ہے ۔ بیوی نے کھانا اچھا پکایا تو تعریف کردی کہ واہ بیگم آج تو بہت اچھا کھانا پکایا ہے کھا کر مزہ آگیا ہے

۔ بیوی کو کبھی یہ کہہ دیا واہ کہ تم تو بہت حسین لگ رہی ہو یہ سوٹ تم پر بہت سج رہا ہے ۔ کبھی چاند کو دیکھا تو کہہ دیا کہ بیگم تم چاند کی طرح خوبصورت دکھائی دے رہی ہو ۔ بدلے میں عورت دل و جان سے مرد پر نثار ہوجاتی ہے

۔ اپنا سب کچھ مرد پر قربان کردیتی ہے ۔ ذرا سے لب ہلائیں گے اور اپنی شریک سفر کی روح کی تسکین کا سبب بن جائیں گے ۔ یہ کوئی گھاٹے کا سودا تو نہیں ہے ۔ بہت سے بندھن غلط فہمی کی بنیاد پر بھی ختم ہوئے ہیں

۔ آپس میں پلنے والی غلط فہمیاں بھی اظہار کرنے سے ختم ہوتی ہیں ۔ بس دل میں ہی بات پال لی کی ۔ کوئی شک ہوا تو وہ غلط فہمی در نہیں کی وہ شک پلتے پلتے اژدھا بن گیا جس نے اس خوبصورت بندھن کو ہی نگل لیا

۔ اظہار کیجئے ۔ ایک لطیفہ مشہور ہے کہ ایک بندے نے کبھی عورت کی تعریف نہ کی ایک دن خطبہ سنا مولوی نے کہا کہ اپنی بیوی کی تعریف کیا کریں ۔ بیگم جب کھانا پکائے تو لقمہ لیتےہی کہیں کہ سبحان اللہ کتنا اچھا کھانا بنایا ہے

۔اس سے محبت بڑھے گی ۔ وہ شخص گھر گیا ۔ اس نے پہلا لقمہ لیتے ہی تعریف شروع کردی کہ واہ کیا کھانا بنایا ہے ۔۔۔ یہ بات سن کر بیوی کو غصہ آگیا۔ اس نے ڈوئی اس کی گردن پر ماری اور کہا کہ بے

شرم انسان کئی سال تک میری تعریف نہیں کی آج پڑوسن نے کھانا بھیجا تو تعریف کرنے لگے ۔ لطیفے کا مقصد یہ ہے کہ شروع شروع میں شریک سفر حیران ضرور ہوگی کہ ایسی مثبت تبدیلی کیسے آگئی مگر یہ مثبت تبدیلی آپ کے ازدواجی سفر کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی

۔ تو بسم اللہ کیجئے آج سے اپنی بیگم کی تعریف کرنا شروع کردیجئے ۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں