گرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری ایسی جگہ سے بجلی آنا شروع ہوگئی

حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع شیخوپورہ میں لگائے جانے والے بھکی پاور پلانٹ میں آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے اور پہلی گیس ٹربائن نے کامیابی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے. یہ ٹربائن 411 میگا واٹ تک بجلی پیدا کر رہی ہے جو قومی گرڈ کو سپلائی کی جا رہی ہے. دوسری ٹربائن سے بجلی کی آزمائشی پیداوار اگلے ہفتے شروع ہو جائے گی.

اگلے ماہ کے دوران بھکی پاور پلانٹ سے 700 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو مہیا کی جائے گی جو بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں معاون ثابت ہوگی. اس سال کے آخر تک یہ پلانٹ اپنی مکمل استعداد کے مطابق بجلی پیدا کرے گا. امید ہے کہ 1180 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کیلئے بکھی ضلع شیخوپورہ میں نصب کیا جانے والا یہ پاور پلانٹ کام شروع کرنے کے بعد اس خطے میں سب سے بہتر استعداد کار والا پلانٹ ہو گا اور پاکستان میں پاور سیکٹر کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا جہاں بہتر استعداد کار کا مطلب بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صارفین کو اس کا فائدہ منتقل کرنا ہے

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں