گوجرانوالہ ،متعدد لڑکیوں سے دوستی کرنیوالا اپنی شادی سے دو روز قبل اغوا موبائل کے ڈیٹا سے کیا چیز مل گئی لڑکیوں کا ایسا انکشاف جس نے سب کچھ واضح کر دیا

گوجرانوالہ میں اغوا کی انوکھی واردات میں لڑکی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے لڑکے کو اغوا کرلیا ۔ مغوی کی دو روز بعد شادی تھی ۔ مغوی نوجوان علی حمزہ گرجاکھ کا رہائشی ہے اور ماڈل ٹائون میں موبائل فون فروخت کرنے کی دکان کرتا ہے ۔ علی حمزہ کو گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا ۔ (جاری ہے) ہ

......
loading...

پولیس نے والد کی درخواست پر دو لڑکیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مغوی نوجوان کی سوشل میڈیا اور موبائل پر متعدد لڑکیوں سے دوستی تھی ۔ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حمزہ کے گھر والوں کو نامعلوم افراد نے کال کرکے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا ہے ۔