لوگوں نے دیو ہیکل مگرمچھ کا پیٹ چاک کیا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ کوئی بھی انسان دیکھ کر کانپ جائے

زمباوے میں لوگوں نے ایک مگرمچھ کو پکڑ کر اس کا پیٹ چاک کیا تو اندر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ ہر دیکھنے والا خوف سے کانپ اٹھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق زمباوے کے وسطی صوبے ماشونالینڈ میں جب لوگوں نے مگرمچھ کاپیٹ پھاڑا تو میں 8سالہ بچے کی باقیات موجود تھیں، جو چند روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا اور لوگوں کو شبہ تھا کہ اسے یہ مگرمچھ نگل گیا ہے۔ چنانچہ انہوں نے اسے پکڑ کر اس کا پیٹ چاک کیا تو ان کا خدشہ درست ثابت ہوا۔ (جاری ہے) ہ


رپورٹ کے مطابق لوگوں نے بچے کی باقیات مگرمچھ کے جسم سے نکال کر اس کی آخری رسومات ادا کیں۔ موقع پر موجود ایک شخص نے مگر مچھ کا پیٹ پھاڑنے اور اس میں سے بچے کی باقیات برآمد ہونے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لوگوں نے مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کیا اور پھر پانی سے باہر نکال کر اس کا پیٹ چاک کیا۔ (جاری ہے) ہ

......
loading...

واضح رہے کہ زمباوے میں حالیہ کچھ عرصے میں شدید بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال ہے اور دریاﺅں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بہت بلند ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مگر مچھ انسانی آبادیوں کے اتنے قریب تک آ چکے ہیں جہاں وہ عمومی صورتحال میں نہیں آتے۔ اس سے قبل بھی لوگ کئی مگرمچھوں کو اسی شبے میں ہلاک کر چکے ہیں۔