وہ ۲۷ ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

نیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جرمنی 159پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ سویڈن اور سنگاپور 158پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان 27پوائنٹس کیساتھ بنگلہ دیش سے بہتر ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کے 27ایسے ممالک ہیں جہاں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔”خلیج ٹائمز “ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں24پوائنٹس کیساتھ سب سے نیچے بنگلہ دیش ہے جبکہ پاکستان کو بنگلہ دیش سے ایک درجہ بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ اس صورت حال کے باوجود دنیا کے 27ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں یا وہاں پہنچ کر ویزے لگوا سکتے ہیں ۔پاکستانیوں کے بغیر ویزے کے داخل ہونے کی اجازت دینے ۔جاری ہے۔

......
loading...

والے ممالک میں ڈومینیکا ہیٹی مائیکرونیشیاسینٹ وینسینٹ و گرینا ڈائنز ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگووانواتو جبکہ پاکستانیوں کی آمد پر ویزا جاری کرنے والے ممالک میں کمبوڈیا کیپ وردے کومو روس آئیوری کوسٹ جبوتی کینیا نیپالمالدیپگنی بساﺅمڈغاسکرموریتانیاموزمبیقتنزانیہنکار اگوا
پلاﺅسامواسے شلزٹیمور لیسٹیٹوگوتووالواور یوگنڈا شامل ہیں ۔ ۔جاری ہے۔


انڈیکس میں برصغیر کے ممالک میں بھارتی پاسپورٹ کو48پوائنٹس کیساتھ سب سے زیادہ طاقتور قراردیا گیا ہے جس کے بعد 38پوائنٹس کیساتھ سری لنکا کا نمبر ہے ۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کا ملک ہے جس کے 37پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کو صرف 27پوائنٹس دیے گئے ہیں ۔