اس دن میں سٹور پر کپڑے خریدنے گئی ایک پتلون پسند آئی تو ٹرائی روم میں جاکر آزمانے لگی اس دوران زمین کی طرف نظر پڑی تو پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ وہاں

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک سری لنکن باشندے کے شرمناک جرم نے خریداری کے لئے بازار جانے والی ہر خاتون کے دل میں خوف ڈال دیا ہے کہ نجانے اس کی عزت محفوظ ہے یا نہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ سری لنکن نوجوان کو ایک ملبوسات سٹورمیں ایک اماراتی خاتون کی خفیہ ویڈیو بنانے کے جرم میں گرفتار کیا گیاہے۔ ۔جاری ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 34 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملبوسات کی ایک دکان میں کپڑے خریدنے گئی تھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ فٹنگ روم میں ایک پتلون پہن کر دیکھ رہی تھیں تو دروازے کے نیچے موبائل فون پر نظر پڑی جسے کسی نے اپنے ہاتھ میں تھام رکھاتھا اور اس کے ذریعے ان کی ویڈیو بنائی جارہی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر وہ چیخ آٹھیں،۔جاری ہے ۔

جس پر ان کی ویڈیو بنانے والا شخص فوری طور پر پیچھے ہٹ گیا۔متاثرہ خاتون نے اسی وقت پولیس کو اطلاع دی اور کچھ ہی دیر بعد پولیس نے ملبوسات کی دکان پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اسی دکان میں کام کرتا تھا اور گزشتہ روز اس نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔،۔جاری ہے ۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور عدالت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ 11جون کو متوقع ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

اپنا تبصرہ بھیجیں