اگر مجھے سے شادی کر لو تو میں ابھی تمہارے لئے فیصل آباد میں پولیس والے تفتیش کیلئے آئی خاتون کوایسی پیشکش کہ ہنگامہ برپا ہوگیا فوری گرفتار کر لیا گیا

مجھ سے شادی کرو گی تو بچے میں گے، چوکی انچارج کی سائلہ کو شادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی۔ سی پی او نے چوکی انچارج کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے پیٹی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گلستان کالونی Kبلاک کی رہائشی شازیہ بی بی نے اپنے بچوں کی برآمدگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کررکھی تھی جس پر عدالت نے چوکی انچارج گلستان کالونی اعظم کو بچوں کی برآمدگی کیلئے ۔جاری ہے ۔

قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی جس پر اے ایس آئی اعظم نے سائلہ شازیہ کو اکیلے چوکی بلایا مگر اس نے تنہا آنے سے انکار کردیا اور اس نے جوش میں آکر خاتون کو شادی کی پیشکش کر ڈالی اور اسے کہہ دیا کہ مجھ سے شادی کروگی تو میں تمہارے بچے برآمد کرواکر ملوا اور تمہارے حوالے کروادوں گا۔اگر میرے ساتھ شادی نہ کی تو جہاں بھی چلی جاﺅ ۔جاری ہے ۔

تم کو تمہارے بچے نہیں ملیں گے۔ اس بارے میں خاتون نے سی پی او کو شکایت کی جس پر سی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اعظم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے چوکی انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں