شہرت کی پیاسی بھارتی اداکارہ کا شرمناک فعل

سستی شہرت کے حصول کے لئے غیر معروف بھارتی اداکارہ نے نہ صرف اپنی عزت کا تماشہ بنادیا بلکہ ایک نوعمر لڑکے کو بھی اپنی شہرت کی ہوس کا ساماں بنادیا۔اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق خوشی مکھرجی نامی اداکارہ چند تیلگو فلموں میں کام کرچکی ہے اور ان دنوں اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کے لئے بھوپال کے ایک ہوٹل میں مقیم ہے ۔ اداکارہ نے ای ٹی وی پر دکھائے جانے والے ایک لائیو شو میں ہوٹل امرویلاس کے ملازم ایک نوعمر لڑکے پر الزام لگایا کہ وہ رات کے تین بجے اس کے کمرے میں داخل ہوا اور اس کی عزت پر حملہ آور ہوا۔ اداکارہ نے لائیو شو کے دوران لڑکے کو تھپڑ بھی مارا اور سنگین دھمکیاں دیں۔ ۔جاری ہے ۔


دوسری جانب لڑکے کا موقف ہے کہ وہ چھٹے فلور پر ڈیوٹی پر تھا کہ اداکارہ روز کی طرح نشے میں دھت نظر آئی۔ اس کے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور وہ فرش پر بے سدھ پڑی تھی۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ کو مطلع کرنے کے بعد کمرے میں داخل ہوا اور اداکارہ کو اٹھانے کی کوشش کی۔ ۔جاری ہے ۔


ہوٹل کے منیجر عبدالمجید نے بھی اداکارہ کے موقف کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے اور ان کا کہنا تھاکہ لڑکا انتظامیہ کو اطلاع دینے کے بعد کمرے میں داخل ہوا اور وہ بالکل بے قصور ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنی نئی فلم کی مشہوری کے لئے سکینڈل کو جنم دیا جس کا مقصد محض سستی شہرت کا حصول ہے۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں