تاریخ میں پہلی مرتبہ دلہن بارات لے کر دولہا کو لینے پہنچ گئی پورا محلہ دم بخودرہ گیا ایسا کیوں کیا وجہ جان کر آپ بھی داددینے پر مجبور ہو جائیں گے

برصغیر کے خطے میں صدیوں سے روایت چلی آرہی ہے کہ دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک نوجوان دلہن اس روایت کو سر کے بل الٹاتے ہوئے خود گھوڑے پر بیٹھی اور بارات لے کر دولہے کے گھر جا پہنچی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقع ضلع الوار کے شہر بحرورمیں پیش آیا ۔جاری ہے ۔

جہاں 25 سالہ جیا شرما اپنی بارات لے کر دولہے کے گھر پہنچیں۔ دلہن، جو ایم اے انگریزی ادب کی طالبہ ہیں، اپنی بارات دولہے کے گھر لے کر گئیں تو اہل علاقہ بھی اس انوکھی بارات کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ دولہا لوکیش شرما سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور گرو گرام کی ایک آئی ٹی کمپنی میں اچھے عہدے پر فائز ہیں۔ ۔جاری ہے ۔

بارات دولہے کی گلی میں پہنچی تو اس کے آگے چلتی دلہن کی سہیلیوں نے خوبصورت رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ منفرد بارات کا سن کر سڑک کے دونوں طرف لوگ جمع ہو گئے اور چھتوں پر بھی لوگ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ جیا شرما کا کہنا تھا کہ ریاست راجستھان صنفی امتیاز کے حوالے سے دیگر ریاستوں سے آگے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نہ صرف اپنی بارت خود لے کر گئی ہیں بلکہ ان کے والد نے کوئی جہیز بھی نہیں دیا۔ دلہن کہتی ہیں کہ وہ یہ پیغام دینا چاہتی تھیں کہ لڑکی اور لڑکے کو بحیثیت انسان برابر سمجھنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں