آزاد کشمیر کی ۲۱ سالہ تعلیم یافتہ کی کی لاش کراچی ہوٹل سے برآمد لڑکی وہاں کیسے پہنچی ؟ فیس بک کا کیا تعلق نکلا ؟ ہوش اُڑا دینے والی کہانی

صدر میں واقع رہائشی ہوٹل کے کمرے سے 21 سالہ لڑکی کی نعش ملی، متوفیہ اسلام آباد کی رہائشی تھی جس نے گھر سے فرار ہوکر فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے سے کراچی آکر مارچ میں شادی کرلی تھی تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ واقعہ خود کشی ہے یا قتل۔ پریڈ تھانے کی حدود صدر راجا غضنفر علی خان روڈ پر واقع المصطفیٰ ہوٹل کی چھٹی منزل پر واقع کمرہ نمبر 601 سے 21 سالہ لڑکی کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پرلیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لئے ۔جاری ہے ۔

سول ل ہسپتال پہنچایا۔دوسری جانب ایس ایچ او پریڈی اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت اس کے شناختی کارڈ سے فرحین دختر محمد منیر خان کے نام سے کرلی گئی، وہ پلندری کی رہائشی اور تعلیم یافتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرحین کی گلشن اقبال بلاک 4 بنگلہ نمبر E/3 کے رہائشی شہیر ولد فیصل رضوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ لڑکی شہیر ولد فیصل رجوان کی محبت میں اسلام آباد سے بھاگ کر کراچی آگئی اور دونوں نے 28 فروری کو کراچی میں نکاح کرلیا جبکہ 27 اپریل کو المصطفی ہوٹل میں فرحین کے نام سے کمرہ بک کرایا گیا جہاں دونوں رہائش پذیر تھے۔ ۔جاری ہے ۔

......
loading...

گزشتہ روز شہیر اور فرحین کے مشترکہ دوست سعد بن علی نے ہوٹل فون کرکے شہیر اور فرحین کے بارے میں معلوم حاصل کرنی چاہیں تو ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ وہ لوگ کہاں ہیں۔سعد نے دن میں دو سے تین مرتبہ فون کرکے فرحین اور شہیر کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کا موبائل فون بھی بند آرہا ہے آپ کمرہ چیک کرائیں۔ آخر کار رات ساڑھے 8 بجے انتظامیہ نے روم بوائے کو بلا کر کمرہ چیک کرنے بھیجا، روم بوائے نے پہلے کمرے پر دستک دی، کافی دیر تک دروازہ اندر سے نہ کھولے جانے پر جب اس نے ہینڈل گھما یا تو درازہ اندر سے کھل گیا اور کمرے کے فرش پر فرحین کی لاش پڑی تھی ۔جاری ہے ۔

 

جبکہ اس کا دوپٹہ پنکھے پر لٹکا ہوا تھا جس پر روم بوائے چیخ مارتا ہوا وہاں سے بھاگا اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر پولیس کواطلاع دی گئی۔ عینی شاہد کے مطابق لڑکی کی نعش فرش پر پڑی تھی، ٹانگیں مڑی ہوئی تھیں گردن اور کلائی پر انگلیوں کے نشانات تھے، شبہ ہے کہ شہیر نامی شخص لڑکی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں پولیس نے اسلام آباد پولیس کو لڑکی کے بارے میں بتادیا ہے جبکہ شہیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ شہیر گلشن اقبال بلاک 4مکان نمبر ای تھری کا رہائشی اور امریکی نیشنل ہے۔ موقع سے پولیس نے شہیر کا اے ٹی ایم کارڈ اور فرحین کا موبائل فون برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔