بال خورا اور گنج پن دور کرنے کے تین آسان گھریلوٹوٹکے‎

اس مرض کو کئی نام دیئے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹرز اسے ایلو پیسیا کا نام دیتے ہیں ، عام لوگ اسے بالوں کا جھڑنا کہتے ہیں جب کہ آپ اسے اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی بیماری یا مشکل ہے جس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ بالوں کا جھڑنا جہاں کئی لوگوں کے لیے ڈپریشن کا باعث بنتا ہے وہیں بہت سے لوگ اس کی پروہ بھی نہیں کرتے ۔ یقیناً بالوں کا جھڑنا کوئی جان لیوا مرض تو نہیں کہ اس کے لیے انسان خود کو ہلکان کرے البتہ یہ ضرور ہے کہ اس سے آپ کی خود اعتمادی اور مجموعی شخصیت متاثر ہوتی ہے ۔ خاص طور پر بال خور یعنی سر کے کچھ حصوں پر بالوں کا نہ اگنا اکثر دکھنے میں اچھا نہیں لگتا اور اس سے آپ کی عمر بھی زیادہ لگتی ہے ۔عورتوں سے زیادہ مردوں کو بال خور یا گنج پن کی شکایت رہتی ہے ۔جاری ہے ۔

کونکہ مردوں کے گنجے ہونے کے امکانات عورتوں سے زیادہ ہوتے ہیں ۔کچھ لوگوں کے بال 20سال کی عمر سے ہی جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ عمر کے اس حصے میں اگر کسی کے بال جھڑنا شروع ہو جائیں تو وہ احساس کم تری کا شکار ہونے لگتا ہے ۔ خاص طور پہ اپنے دوستوں میں اسے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے اسے لوگوں میں اٹھنے بیٹحے اور باہر نکلنے میں جھجک اور الجھن محسوس ہونے لگتی ہے ۔ ان مسائل سے تنگ آکر لوگ ڈاکٹرز کا رخ کرتے ہیں جہاں علاج میں ہزاروں اور کبھی لاکھوں روپے لگ جاتے ہیں۔ ہیر ٹرانسپلانٹ یا مصنوعی بال لگوانا بھی ایک طریقہ ہے جس سے گنج پن کو چھپایا جا سکتا ہے ۔ لیکن یہ بھی ایک انتہائی مہنگا اور طویل عمل ہے ۔ مصنوعی بالوں کی دیکھ بھال بھی کرنا ضروری ہے جس کے لیے ہر کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا ۔  ۔جاری ہے ۔

گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس پیچیدہ مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں گھر میں رہ کر چند آسان اور کم خرچ ترکیبوں کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو جھڑنے سے روک سکتے ہیں ۔ اب آپ کو ڈاکٹرز اور علاج میں لاکھوں روپے گنوانے کی ضرورت نہیں ۔ ان تین نسخوں پہ عمل کرکے آپ گنجے پن سے دائمی نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔مند رجہ زیل ٹوٹکوں میں سے اپنی پسند ، آسانی اور ضرورت کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ منتخب کرکے آپ اپنے گھنے اور مضبوط بال واپس پا سکتے ہیںاس کرشماتی تیل میں جھڑتے بالوں کا بہترین علاج ہے ۔ ۔جاری ہے ۔

 

زیتون کے تیل کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔زیتون کے تیل کا پیکزیتون کا تیل ۔ بالوں کی لمبائی کے مطابق، لمبے بال ہوں تو  زیادہ ، چھوٹے بال ہو ں تو کم*شہد ۔ 1 سے 2 چھوٹے چمچ*دار چینی ۔ 1چھوٹا چمچتیل گرم کریں ۔ شہد اور دارچینی پاوڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اسے اپنے سر اور بالوں پہ لگائیں اور 15 سے 20منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں ۔ شیمپو سے دھو لیں ۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس کا استعمال کریں ۔ زیتون کا تیل اور زیرہزیتون کا تیل ۔ آدھا کپ*زیرہ ۔ 1 چھوٹا چمچزیتون کا تیل لیں ۔ اس میں زیرہ شامل کریں اور اسے 10سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ اس تیل کوسر پہ اس جگہ لگائیں جہاں بال زیادہ جھڑ رہے ہوں۔ ہلکے ہاتھوں سے 5سے 10منٹ مساج کریں ۔ آپ اس تیل کو ایک بوتل میں بھر کر اسٹور بھی کر سکتے ہیں ۔ جلد نتائج کے لیے اس کا روزانہ استعمال کریںرات بھر لگانے کا طریقہ ایسا نہیں کہ آپ کا گنج پن ایک رات میں دور ہو سکتا ہے لیکن اس کے مستقل استعمال سے آپ کو جلد فائدہ نظر آنےلگے گا ۔ ہر رات سونے سے پہلے زیتون کے تیل سے سر کا مساج کریں اور صبح اٹھ کر بال دھو لیں ۔ تیل لگانے کے بعد رات کو تکیے پر ایک تولیہ رکھنا نہ بھولیں تاکہ اس پہ تیل کا دھبہ نہ پڑے ۔ ۔جاری ہے ۔

......
loading...


۔ میتھی کے حیرت انگیز اور زبر دست فائدےمیتھی کو کافی عرصے سے بالوں کو مظبوط بنانے اور اسے جھڑنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جا تا رہا ہے ۔ میتھی کو بالوں کے مسائل کے لیے استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں ۔آدھا کپ میتھی دانہ لیں اسے دو کپ پانی میں بھگو دیں ۔ اسے 8 سے 9 گھنٹے کے لیے چھوڑدیں ۔اس کا پانی چھان لیں اور میتھی کو پیس لیں ۔ اس مکسچر کو بالوں پر ماسک کی طرح لگا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے لگا چھوڑ دیں ۔ پھر سادے پانی سے دھو لیں ۔ اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار دہرائیں ۔میتھی کا ناریل کے تیل یا کاسٹر تیل کے ساتھ استعمالاجزا*میتھی دانہ ۔ 1 چھوٹا چمچ*ناریل کا تیل ۔ جتنا آپ کے بالوں کے لیے کافی ہو
طریقہناریل یا کاسٹر تیل گرم کریں اس میں میتھی دانہ شامل کریں اور اسے چند منٹوں کے لیے فرائی کریں ۔ اگر گرمیاں ہوں تو اسے ٹھنڈاکرلیں ، ورنہ سردیوں میں اسے گرم ہی چھان لیں ۔ اس تیل کو ہلکے ہاتھ سے سر پر ملیں ۔ انگلیوں کو سر پر گول گرل گھمائیں تاکہ تیل بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے ۔ تیل کو آدھے گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں ۔ پھر شیمپو سے دھو لیں ۔ اس کا استعمال آپ ہفتے میں دو سے تین بار نہانے سے قبل کر سکتے ہیں ۔ ۔جاری ہے ۔


۔ مہندی سے پائیے صحت مند بالحنایا مہندی ایک بہترین جڑی بوٹی ہے جسے صدیوں سے بالوں کو خوبصورت اور مظبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اگر اسے سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ گنج پن دور کرنے یا بالوں کو جھڑنے سے روکنے میں مدد کر سکتی ہے ۔جزا*مہندی کے پتے ۔ 100 گرام*سرسوں کا تیل ۔ 250 گرامطریقہزیتون کا تیل ابال لیں ۔ اس میں مہندی کے پتے شامل کریں اور کچھ دیر اور ابالیں ۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔ پھر چھان کر ایک ایئر ٹائٹ بوتل میں رکھ لیں ۔ اس تیل سے سر اور بالوں کا ہر روز مساج کریں ۔تو یہ ہیں بالوں کو جھڑنے سے روکنے کے آسان گھیلو ٹوٹکے ۔ اب جھڑتے بالوں کو خیر باد کہہ دیجیئے کیونکہ ان نسخوں سے آپ اپنے گھنے اور مظبوط بال واپس پاسکتے ہیں بنا کسی مشقت کے۔ یہ نسخے نہ تو مشکل ہیں اور نہ آپ کی جیب پر بھاری ۔