خواب میں شادی ہونا – کیا آپ کو معلوم ہے اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

باجرہ کی روٹی: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی خالہ کے گائوں میں ہوں۔ میری خالہ میرے لئے دوپہر کو باجرہ کی روٹی اور ساگ لے کر آتی ہے۔ لسی اور مکھن بھی ساتھ رکھا ہوتا ہے۔ وہ گرم گرم باجرہ کی روٹی کے اوپر ایک مکھن کا پیڑا رکھتی ہے جس سے روٹی نرم ہو جاتی ہے۔ میں ساگ کے ساتھ وہ روٹی کھاتی ہوں تو مجھے بڑا مزہ آتا ہے اور میری خالہ سامنے بیٹھی محبت بھری نگاہ سے دیکھتی ہے تو میری آنکھ کھل جاتی ہے(۔تعبیر:) اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ مال اور وسائل میں کشادگی عطا فرمائیں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی دلی مراد جلدی پوری ہو جائے۔ گھر میں آرام اور سکون میں اضافہ ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا شکور کا ورد بھی جاری رکھیں ۔جاری ہے ۔

سونے کا بازو بندخواب: میں نے دیکھا کہ میرے شوہر جب کام سے واپس آتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک ڈبہ ہوتا ہے۔ وہ ڈبہ لا کر مجھے دے دیتے ہیں جب میں وہ ڈبہ کھولتی ہوں تو اس میں سونے کا ایک با زو بند ہوتا ہے جس کے اوپر بڑے خوبصورت سرخ اور نیلے رنگ کے نگینے لگے ہوتے ہیں۔ میں جلدی سے اپنے میاں صاحب سے کہتی ہوں کہ وہ میرے بازو کے اوپر یہ بازو بند باندھ دیں۔ میں خوشی سے بے قرار ہو جاتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(تعبیر:)اچھا خواب ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان محبت اور عزت میں اضافہ ہو گا۔ گھر میں آرام اور سکون نصیب ہو گا جس سے مال اور وسائل میں برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور اللہ کی راہ میں کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔ ۔جاری ہے ۔

میری شادی ہو جاتی ہےخواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے گھر میں بڑی رونق ہوتی ہے۔ بچے اور بڑے اچھے لگ رہے ہوتے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں دلہن بنی بیٹھی ہوتی ہوں اور پھر میرے ماموں آتے ہیں۔ ا ن کے ساتھ ایک نکاح خواں اور تین اور لوگ ہوتے ہیں۔ وہ ایک فارم پر میرے دستخط کرواتے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوتی ہوں اور وہاں ایک کرسی پر بیٹھی ہوتی ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر: خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا غم درپیش ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری لاحق ہو جائے۔ کاروبار میں نقصان ہونے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے اور مال و وسائل دونوں میں کمی بھی آ سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں۔ کسی منگل یا ہفتہ کو سفید آٹا ‘ چاول ‘دودھ یا سفید کپڑا کسی مستحق کو ضرور دیں اور یہ صدقہ و خیرات 100روپے سے کم نہ ہو ۔جاری ہے ۔


اپنے آپ کو بیمار دیکھناخواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں ہوں اور پھر میں اپنی ڈریسنگ ٹیبل کے پاس ہوں۔ جب میں اپنا چہرہ شیشے میں دیکھتی ہوں تو حیران رہ جاتی ہوں۔ میرے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہوتی ہیں۔ چہرہ بالکل زرد رنگ کا نظر آتا ہے جیسے میں کافی عرصہ سے بیمار ہوں۔ پھر میں اپنے جسم کی طرف دیکھتی ہوں تو وہ بھی کمزور سا دکھائی دیتا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا غم درپیش ہو سکتا ہے۔ کہیں سفر پر جانا بھی منسوخ ہو سکتا ہے۔ آپ کی عبادت اور ریاضت میں بھی تعطل آ سکتا ہے۔ گھر کا سکون بھی خراب ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں ۔ کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔ ۔جاری ہے ۔

پھل دار باغ دیکھناخواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے کھیت میں کھڑا ہوتا ہوں اور وہاں سے ساتھ والے باغ میں چلا جاتا ہوں۔ وہاں پر اتنے زیادہ پھل دار درخت ہوتے ہیں اور ان پر کنو اور فروٹر بہت زیادہ تعداد میں لگے ہوتے ہیں۔ اتنا زیادہ پھل دار باغ دیکھ کر میں بہت خوش ہوتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے رزق میں اضافہ ہو گا۔ آپ کے کاروبار میں برکت ہو گی اور یہ کاروبار ترقی کرے گا۔ عزت اور شہرت میں اضافہ ہو گا۔ گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔دولت اور ثروت آئے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکوریا عزیز کا ورد بھی کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا بھی کروا دی جائے گی۔ ۔جاری ہے ۔

......
loading...

بکرے کا گوشت کھاناخواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی دوکان سے واپس آتا ہوں تو میری بیوی میرے لئے کھانا لاتی ہے۔ جب میں سالن پر سے ڈھکنا اٹھاتا ہوں تو اس میں بکرے کا گوشت ہوتا ہے جس کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوتا ہوں۔ پھر میں اپنی پلیٹ میں ڈال کر روٹی کے ساتھ کھاتا ہوں اور ساتھ سلاد چٹنی بھی ہوتی ہے۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر:اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رزق میں اضافہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کاروبار میں برکت عطا فرمائیں گے جس سے مال اور وسائل دونوں میں برکت پیدا ہو گی۔ اللہ تعالیٰ گھر میں آرام اور سکون کے ساتھ خوشی عطا فرمائیں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد یا حی یا قیوم کا ورد بھی کریں۔ ۔جاری ہے ۔

چاندگرہن خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں ہوتا ہوں پھر میں کمرے کی کھڑکی سے چاند کی طرف دیکھتا ہوں۔ چاند گرہن لگا ہوتا ہے۔ میں بڑی پریشانی سے واپس اپنے بستر پر آجاتا ہوں مگر بستر پر لیٹے لیٹے پھر چاند کو دیکھتا رہتا ہوں کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی غم یا پریشانی آسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ کاروبار میں گھاٹا یا کمی ہو سکتی ہے جس سے وسائل میں کمی آسکتی ہے۔ آپ کا آرام اور سکون بھی متاثر ہوگا۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں۔ آپ اللہ کی راہ میں کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔ ۔جاری ہے ۔


گھرکی چھت پر چڑھنا خواب: میں نے دیکھا کہ میں بازار سے آکر اپنے گھر میں داخل ہوتا ہوں اور مکان کی سیڑھیوں سے چڑھ کر مکان کی چھت پر آجاتا ہوں، ہمارا گھر تین منزلہ ہوتا ہے اس کی سیڑھیوں کی تعداد بھی کافی ہوتی ہے۔ میں آہستہ آہستہ ان سیڑھیوں پر چڑھ کر اوپر چھت پر آجاتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو اپنے قبیلے کی سرداری مل سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کاروبار میں برکت عطا فرمائیں گے۔ وسائل اور دولت میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کا شمار امیر کبیر لوگوں میں ہوگا کسی حاکم وقت کے ساتھ دوستی ہو سکتی ہے جس سے آپ کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا۔ نماز پنجگانہ کے ساتھ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں ۔ ۔جاری ہے ۔


بارش خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے فلیٹ کی چھت پر ہوں اور مغرب سے ایک دم بادل آتے ہیں۔ ساتھ ہوا بھی چل رہی ہوتی ہے کہ ایک دم بارش شروع ہوجاتی ہے۔ آسمان سے گرتے بارش کے قطرے بڑے صاف اور شفاف نظر آتے ہیں اور پھر بارش سارے علاقے میں شروع ہو جاتی ہے۔ اس خواب کی تعبیر بتا دیجئے۔تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ مال اور وسائل میں بہتری آسکتی ہے۔ زندگی میں آرام اور سکون بھی مل سکتا ہے۔ ترقی اور کامرانی آپ کے قدم چومے گی۔ رزق میں اضافہ ہوگا۔ دین اور دنیا میں بہتری آئے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یاشکور کا ورد بھی کریں اور کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔ ۔جاری ہے ۔


پا خانہ کرناخواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے واش روم میں جاتا ہوں اور جب میں لیٹرین میں دیکھتا ہوں تو اس میں پاخانہ ہوتا ہے۔ کسی نے پاخانہ کرکے اس پر پانی استعمال نہیں کیا ہوتا۔ میں پھر واپس آنے کی سوچ رہا ہوتا ہوں تو پھر میں بھی پاخانہ کرکے پانی استعمال کرتا ہوں۔ مہربانی فرماکر اس خواب کی تعبیر بتا دیجئے۔تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دھیان صرف اور صرف دنیاداری کی طرف مرکوز ہے۔ مال و دولت کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ کاروبار میں نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ اس طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی توجہ صرف دولت کمانے اور جمع کرنے کی طرف ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں۔ ۔جاری ہے ۔


موٹا بیل گھر کے اندر دیکھناخواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری حویلی ہوتی ہے۔ کھیت سے ایک موٹاسا بیل گھر کے اندر آجاتا ہے۔ بیل کے آنے سے بچے شور مچا دیتے ہیں اور میں جلدی سے اس موٹے بیل کو بڑی مشکل سے اس کے سینگوں سے پکڑ کر باہر نکالتا ہوں اور پھر اس کو کھیت میں لے جاتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے رزق میں اضافہ ہوگا مال مویشی میں برکت ہوگی۔ کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے مال اور وسائل دونوں میں بہتری آئے گی۔ گھر آباد ہوگا۔ عزت اور توقیر میں بھی اضافہ ہوگا۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد بھی کیا کریں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔