سائنسدانوں نے مردوں کیلئے لہسن کو جادوئی غذا قرار دیدیا،جانئے کھانے کا وہ طریقے جس سے اس کےتمام فوائد بھی مل جائیں اورمنہ سے بو بھی نہ آئے

انسانی صحت کے لیے لہسن کی افادیت سے کون واقف نہیں۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ لہسن بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور الرجی وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ اب ماہرین نے اس کے مزید کئی فوائد بتا دیئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی ریکارڈکی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”لہسن خون کی شوگر کو بھی متناسب رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسان کو آئرن کی کمی اور دمے جیسی خطرناک بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مردوں کی جنسی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔لہسن چونکہ انسان کے نظام دوران خون کو بہتر بناتا ہے، لہٰذا جسم میں خون کی گردش درست ہونے سے مردوں کے عضو مخصوص کی ایستادگی میں اضافہ ہوتا ہے۔“۔جاری ہے ۔


دانتوں کے درد کی شدت وہی آدمی جان سکتا ہے جو یہ لاحق ہوا ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”لہسن دانتوں کے درد سے بھی نجات دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریا اور درد کشی کے خواص بھی پائے جاتے ہیں جو دانت کے درد سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لہسن میں پائے جانے والے ایلیسن(Allicin) نامی مادے کے باعث انسان کا نظام انہضام بھی بہتر ہوتا ہے۔ایلیسن گیسٹرک جوس کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور معدے کی میوکس نامی جھلی (Mucous Membrane) کو تازگی بخشتا ہے جس سے نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔“۔جاری ہے ۔

......
loading...


عموماً لوگوں کے پیروں میں فنجائی بن جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ”لہسن میں اس فنجائی کے انسداد کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ جن لوگوں کے پیروں میں یہ فنجائی بنتی ہو، انہیں چاہیے کہ لہسن کے پانی سے اپنے پاﺅں دھوئیں یا پیروں پر لہسن کی گٹھلیاں رگڑیں۔“ گرمی کا موسم آ چکا ہے اور یقینا مچھر ہمارا جینا حرام کریں گے مگر پریشان مت ہوں، ماہرین نے لہسن کے فوائد میں ایک فائدہ یہ بھی بتایا ہے کہ یہ مچھر کو انسان سے دور بھگاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے مچھر لہسن کی بو سے دور بھاگتا ہے لہٰذا رات کو سوتے ہوئے اپنے جسم پر لہسن کا پانی مل لینے سے آپ مچھر کی کارستانیوں سے بچ کر پرسکون نیند سو سکتے ہیں۔عموماً بڑے بوڑھے جوڑوں کی سوزش کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں کئی ایسے کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو جوڑوں کی سوزش سے نجات دلاتے ہیں۔ ۔جاری ہے ۔

اس کے علاوہ لہسن موٹاپے کا شکار افراد کے لیے بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ ماہرین کے مطابق لہسن انسانی خلیوں سے چکنائی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور انسان میں موٹاپے کو کم کرتا ہے۔ اتنے سارے فوائد کے حامل لہسن میں ایک ہی خامی ہے کہ اس کی بدبو بہت ناگوار ہوتی ہے۔ ماہرین نے اس سے بچنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کھانے کے بعداگر آپ تھوڑی سی اجوائن یا پارسلے کھالیں تو اس کی بدبو سے نجات مل جائے گی۔