انڈہ پہلے آیا یا مرغی ، پراسرارسوال کا جواب مل گیا

دنیا میں انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟اس سوال پر بحث جاری ہے اور یقیناً کبھی نہ کبھی آپ نے بھی اس بحث میں حصہ لیا ہو گا۔اب تک کے جوابات تو محض اندازوں اور آراءپر ہی مبنی تھے لیکن اب ایک محققRebert Krulwichنے اس کا سائنسی جواب دے دیا ہے ،اگرچہ اس جواب کے نتیجے میں ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔۔جاری ہے ۔


رابرٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہزاروں سال پہلے دنیا میں مرغی کا وجود نہیں تھا البتہ اس وقت اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ موجود تھا جسے پروٹو چکن کانام دیا گیا ہے۔جب ایک روز پروٹومرغی نے ایک انڈہ دیا تو یہ پہلے والے انڈوں سے ذرا مختلف تھا کیونکہ اس میں ایک جینیاتی تبدیلی ہو گئی تھی۔اس انڈے سے جو چوزا نکلا وہ پروٹو چکن نہیں۔جاری ہے ۔

......
loading...

بلکہ آج کی مرغی کی نسل کا آغاز تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ پروٹو چکن کی نسل ختم ہو گئی اور صرف وہ مرغیاں باقی رہ گئیں جنہیں آج ہم جانتے اور پالتے ہیں لہذا اس تحقیق کے نتیجہ میں یہ تو ثابت ہو گیا کہ آج کی مرغی اور انڈے میں سے پہلے دنیا میں آنے والی چیز انڈہ تھی۔لیکن اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پروٹو چکن دنیا میں پہلے آیا یا اس کا انڈہ۔