نہار منہ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

نہار منہ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیںصبح کے ناشتے کے حوالے سے ایک اہم اور رہنما تحریر!!کہتے ہیں کہ ناشتہ ہماری اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، تاہم کئی لوگ ناشتہ کرنے کے بجائے سیدھا دن میں کھانا کھانے کو اہمیت دیتے ہیں جس سے کئی افراد کا مکمل دن جسمانی طور پر سست روی سے گزرتا ہے۔دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟یہاں ایسی غذاوں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ کون سی غذائیں کھانی چاہیے اور کن سے پرہیز کرنا چاہیے:۔جاری ہے ۔

نہار منہ نہ کھائیں.پیسٹریز یا کیک وغیرہنہار منہ پیسٹری جیسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جس کی وجہ یہ ہے کہ خمیر والی غذائیں نہار منہ پیٹ کے لیے ٹھیک نہیں اور ان سےمعدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔مٹھائیصبح اٹھتے ہی خالی پیٹ میں میٹھا کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے، ایسا کرنے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔دہیاگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوسکتا ہے، جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، جو کہ آپ کے جسم کے لیے فائدہ مند ہے، اس لیے خالی پیٹ دہی کھانا فائدہ مند نہیںامرودامرود میں خام ریشہ موجود ہوتا ہے، جس کہ نہار منہ کھائے جانے سے بلغم کی جھلی متاثر ہوتی ہے، اس لیے اسے خالی پیٹ کھانے کا انتخاب درست نہیں۔۔جاری ہے ۔


ٹماٹر ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جسے نہار منہ کھایا جائے تو معدے میں تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور اس تیزابیت سے گیسٹرک السر بھی ہوسکتا ہے۔کھیرا یا دیگر ہری سبزیاںکچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کیلاخالی معدے پر کیلا کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جو کہ خون میں شامل ہوکر دل کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔مصالحےصبح خالی پیٹ میں مصالحے دار کھانا کھانے سے پیٹ کی جلن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کے علاوہ مصالحے دار کھانے ہضمی نظام میں کئی اقسام کے مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں۔کولڈ ڈرنکسخالے معدے پر کولڈ ڈرنک کا استعمال پیٹ تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو ہلکا کردیتا ہے، جس کے باعث کھانے کو ہظم ہونے میں وقت لگتا ہے۔جاری ہے ۔

......
loading...

اور دیگر مسائل اس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ترش پھلترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔نہار منہ کھائیںدلیہدلیہ معدے کی ہائیڈروکلورک ایسڈ سے حفاظت کا کام کرتا ہے، دلیہ میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں کارآمد ہے۔جئی کا دلیہجئی کا دلیا جسم سے ٹاکسن کی مقدار کو کم کرتا ہے، اسے نہار منہ کھانے سے بہت دیر تک آسودگی کا احساس رہتا ہے۔گندم!گندم معدے کے لیے نہایت بہترین غذا ہے، اس میں پروٹین، آئیرن اور ویٹامنز کی کثیر تعداد موجود ہے۔گندم جسم میں وٹامن ای اور فولک ایسڈ کو پیدا کرتا ہے،۔جاری ہے ۔

اس کے علاوہ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔انڈےکئی ڈاکٹروں کے مطابق روزانہ صبح ناشتے میں انڈا کھانے سے کیلوری میں خود با خود کمی آتی جاتی ہے۔تربوزتربوز میں لائکوپین کی زیادہ مقدار موجود ہے جو آنکھوں اور دل کے لیے موثر ہے.بلیو بیریزحالیہ تحقیق کے مطابق بلیو بیریز روزانہ کھانے سے یاداشت، بلڈ پریشر اور میٹا بولزم کے نظام میں بہتری آسکتی ہے۔۔جاری ہے ۔

خمیر کے بغیر اناج کی روٹی.اناج کی روٹی کو کھانے کا بہترین وقت نہار منہ ہے، اس میں کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائیت موجود ہے۔میوےناشتے میں میوے کھانا نظام ہاظمے کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔شہدشہد جسم کو چست رکھنے میں مدد دیتی ہے، اس کے کئی فوائد ہیں جن میں دماغ کو تیز کرنا اور جسم میں انرجی پیدا کرنا ہے۔