دوران پرواز مسافر کی 45 لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی غلطی سے کموڈ میں فلش ہو گئی، پھر یہ کہاں سے اور کیسے ملی ؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

فضائی سفر کے دوران ایک چینی مسافر ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں گیا جہاں اس کی انتہائی قیمتی انگوٹھی کموڈ میں گر گئی۔دل گرفتہ مسافر کو بعدازاں ایسے انداز میں یہ انگوٹھی مل گئی کہ جس کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شین نامی یہ مسافر دوحہ سے چینی شہر ہینگ ژو جا رہا تھا۔۔جاری ہے ۔

اس نے 33ہزار 558پاﺅنڈ (تقریباً45لاکھ روپے)کی انگوٹھی پہن رکھی تھی جو ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے کموڈ میں گر گئی۔ شین نے ہینگ ژو میں ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ایئرپورٹ عملے سے درخواست کی کہ اس کی انگوٹھی ہوائی جہاز کے فضلہ جمع کرنے والے ٹینک سے تلاش کر کے دی جائے۔۔جاری ہے ۔

......
loading...

عملے نے اس کی درخواست مان لی اورصفائی کرنے والے عملے کو بلا لیا جو ٹینک میں جمع گندگی سے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد انگوٹھی تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا۔۔جاری ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جب صفائی کرنے والے عملے نے ایئرپورٹ پر منتظر شین کو انگوٹھی لا کر دی تو اسے شدید جھٹکا لگا اور کافی دیر تک اس سے بولا بھی نہ گیا۔ تاہم بے یقینی کی صورتحال سے نکلنے پر اس نے صفائی کرنے والے عملے کا بارہا شکریہ ادا کیا۔