اگر چربی پگھلانی ہے تو صبح سویرے کافی یا چائے کی جگہ یہ چیزپینا شروع کرلیں معروف فٹنس ٹریزنے انہتائی مفید مشورہ دے دیا

آپ نے وزن کم کرنے کے کئی واقعات پڑھ رکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جس نے 63سال کی عمر میں 225پاﺅنڈ وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ڈیان نائلر نامی یہ خاتون امریکی ریاست کیلی فورنیا کی رہائشی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا وزن 400پاﺅنڈ سے زیادہ ہوچکا تھا اور وہ باہر جانے سے گھبراتی تھی لیکن پھر اس نے وزن کم کرنے کی ٹھانی اور صرف چھ چیزوں پرعمل کرتے ہوئے اس نے اپنا وزن کم کرڈالا۔آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔۔جاری ہے ۔


ابھی شروع کریںڈیان کا کہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انتظار مت کریں بلکہ ابھی سے اس خیال کو عملی جامہ پہنائیں۔’میں نے 59سال کی عمر میں وزن کم کرنا شروع کیا اوراب میں کامیاب ہوچکی ہوں۔آپ کو بھی چاہیے کہ سوچئے مت بلکہ ابھی کام شروع کردیں۔‘
اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کریں اس کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں چھوتی چھوٹی تبدیلیاںلائیں۔اگر آپ کوئی کام چل کرنہیں کرسکتے تھے تو کوشش کریں کہ اب یہ کام چل کرکیا جائے۔اگر آپ کو کوئی ایسا کھانا پسند ہے جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے تو اسے چھوڑ دیں،اگر چھوڑ نہیں سکتے تو اس کی مقدار بتدریج کم کرتے جائیں۔’پہلے میں دو قدم بھی نہیں چل سکتی تھی لیکن کوشش کے ساتھ اب میں چار میل تک پیدل اور20میل تک سائیکل چلاسکتی ہوں۔اب میں روزانہ دس ہزار قدم چلتی ہوں۔‘۔جاری ہے ۔

......
loading...

کسی سپورٹ نیٹ ورک کی مدد لیںآپ کو چاہیے کہ ایسے نیٹ ورک کی مدد بھی لیں جو لوگوں کو وزن کم کرنے میں مدد دے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے بھی ایک ایسا نیٹ ورک جوائن کیا جو اسے روزانہ اس بات کی ترغیب دیتا تھا کہ اسے ہر صورت اپنا وزن کم کرنا ہے۔’آپ کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کا حوصلہ بڑھائیں کہ اس طرح آپ پر مثبت اثرات پڑتے ہیں اور آپ اپنے مقصصد میں گھبراتے نہیں۔‘کوئی نئی چیز کھائی ںاس کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کسی نئی چیز کو ضرور ٹرائی کریں اور کھانے کی یہ نئی چیز آپ کے وزن میں اضافہ کا باعث نہ بنے۔’میں نے سی فوڈ کبھی نہیں کھایا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس کی جانب راغب ہوئی اور اس کا فائدہ حاصل ہوا۔‘’ڈائٹ‘پر نہ جائیںوہ کہتی ہے کہ کبھی یہ نہ سوچیں کہ آپ کو ڈائٹ کنٹرول کرنی ہے بلکہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کیا چیز آپ کے لئے مفید ہے اور کس چیز سے آپ کو نقصان ہوگا۔۔جاری ہے ۔


اپنی دھن پر قائم رہیںاس کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنی دھن پر قائم رہنا ہے۔اگر شروع میں وزن کم نہیں ہورہا تو ہمت نہ ہاریں کیونکہ ایک وقت آئے گا کہ آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔’آپ کو چھ سے آٹھ ہفتے بھی لگ سکتے ہیں جس میں وزن میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی لیکن ہمت نہیں ہارنی کیونکہ جب ایک بار وزن کم ہونے لگے گا تو تیزی کے ساتھ آپ کامیابی کی طرف جائیں گے۔‘مستقل مزاجی دکھائیںاس کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے میں ہمیشہ مستقل مزاج رہیں اور صرف ایک کھانے پر اکتفا کریں ۔سنیکس، چاکلیٹس اور اس طرح کے کھانوں سے پرہیز ازحد ضروری ہے۔