دنیا کی سب سے مہنگی ایک ارب 30 کروڑ روپے کی گاڑی جو دنیا کے ایک انتہائی امیر آدمی کیلئے خصوصی طور پر بنائی گئی، اس کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

رولز رائس کمپنی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتی ہے لیکن اب اس کمپنی نے ایک ایسی گاڑی بنا دی ہے کہ اپنے ہی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔۔جاری ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے Sweptail کے نام سے ایک نئی کار تیار کی ہے جس کی قیمت 13 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک خاص کسٹمر آیا تھا جسے دنیا کی انوکھی ترین اشیاءجمع کرنے کا شوق ہے۔ اس کے پاس پہلے ہی دنیا کی قیمتی ترین تفریحی کشتیاں اور پرائیویٹ جیٹ ہیں اور وہ چاہتا تھا کہ اس کے پاس ایک ایسی گاڑی بھی ہو جو دنیا میں کسی اور کے پاس نہ ہو۔ کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین رولز رائس بنا کر اس کی یہ خواہش بھی پوری کر دی ہے۔۔جاری ہے ۔

......
loading...

اس انوکھی گاڑی کی تمام اندرونی آرائش ہاتھ سے کی گئی ہے، جس کیلئے ایمزون کے جنگلات سے دنیا کی مہنگی ترین لکڑی اور افریقی جنگلوں سے شکار کیے گئے جانوروں کا چمڑہ استعمال کیا گیا ہے ۔۔جاری ہے ۔

اس گاڑی کی ایک اور منفرد بات مضبوط شیشے سے بنی چھت ہے جس کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھ کر بھی یوں محسوس ہوتا ہے گویا آپ کھلی فضاءمیں بیٹھے ہیں۔ طاقتور انجن اور غیر معمولی رفتار کے علاوہ اس کار کا ڈیزائن بھی اتنا خوبصورت ہے کہ اسے جمالیاتی پہلو سے بھی ایک شاہکار قرار دیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے گاڑی کے خریدار کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا۔