سخت جمی ہوئی برف کو پگھلانے کا زبردست ٹوٹکہ

۔1۔فریج کا پلگ آف کریں اور اس میں رکھی ہوئی تمام اشیاء باہر نکال کر اسے خالی کرلیں۔۔2۔فریزر کے خانے میں جمی ہوئی برف کو پگھلانے کے لئے اس میں چاروں طرف نمک چھڑکیں یا پھر تیز گرم پانی سے بھرا ہوا پیالہ رکھ دیں ۔گرم پانی کی بھاپ برف کو تیزی سے پگھلا دے دیتی ہے۔برف صاف کرنے کے لئے کسی بھی نوک دار چیز کا استعمال ہر گز نہ کریں۔۔جاری ہے۔


۔3۔کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ فریج کے ریک(Rack)اور شیلف وغیرہ بھی دھونے کے لئے باہر نکال لیں ۔اگر فریج میں شیشے کیٹرے(Tray) ہے تو اسے باہرنکالتے ہی گرم پانی سے نہ دھوئیں اس طرح وہ ٹوٹ سکتی ہے۔۔4۔فریج کے ریک اور شیلف وغیرہ ایمونیا ملے پانی سے دھوکر صاف کریں اس مقصد کے لئے کسی شیشے کے برتن میں ایک چمچ ایمونیااور پانچ چمچ گرم پانی کے تناسب سے محلول بنائیں اورسفنج کی مدد سے صاف کرلیں۔اس سے تمام ہلکے اور ضدّی داغ اچھی طرح صاف ہوجاتے ہیں۔ریک وغیرہ فلالین کے کپڑے سے اچھی طرح خشک کرنے کے بعد فریج میں لگائیں۔۔جاری ہے۔

......
loading...


۔5۔ فریج کے اندرکی صفائی کے لئے صابن یا کیمیکل کی بجائے بیکنگ سوڈا یا سرکہ استعمال کریں۔اس کے لئے آپ 2کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک گلاس پانی یاایک حصہ سیب کا سرکہ اور تین حصے گرم پانی کا محلول بنائیں اور سفنج محلول میں بھگو کر صفائی کریں۔اس کے علاوہ ضدّی داغوں پر کچھ دیر کے لئے ٹوتھ پیسٹ لگا کر صفائی کی صفائی کی جاسکتی ہے۔۔6۔فریج صاف کرنے کے بعد اسے آن کریں لیکن کم از کم دو گھنٹے کے لئے اس میں کوئی چیز نہ رکھیں۔۔7۔عموماً فریج میں مختلف اشیاء رکھنے سے ناگوار سی بُوپھیل جاتی ہے اسے دور کرنے کے لئے بیکنگ سوڈے کا چھوٹا جار ڈھکن کےبغیررکھیں اس طرح فریج کی ساری نمی بھی بیکنگ سوڈے میں جذب ہوجائے گی۔۔جاری ہے۔


۔8۔فریج کی بُو دور کرنے کے لئے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نائلون(Nylon) کی ایک نئی جراب میں کوئلے ڈال کر فریج کے کونے میں رکھیں اس کے علاوہ ایک پیالی میں کافی(Coffee)ڈال کربھی رکھی جاسکتی ہے۔۔9۔اگر ممکن ہوسکے تو ایک کاٹن بال(Cotton Ball)پرتھوڑا سا پرفیوم،لیونڈر یا لیمن آئل چھڑک کر اسے کسی چھوٹی سی پلیٹ میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں اور ہر پندرہ دن کے بعد اسے تبدیل کردیں۔اس کے علاوہ خاکی کاغذیعنی براؤن پیپر(Brown Paper)کی بال (Ball)بناکرفریج میں رکھنے سے بھی ہر طرح کی بُو دور ہوجاتی ہے۔