یہ سیلفی ایک بھوت نے بنائی تھی – ایک ایسا سچا واقعہ جسے پڑھ کر آپ کے جسم میں بھی سنسنی پھیل جائے گی

زندگی انہونیوں کا نام ہے ، کوئی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے ساتھ کبھی انہونی نہیں ہوئی ہوگی ؟ میں آپ کے ساتھ ایک عجیب سا واقعہ شئیر کرنا چاہتی ہوں ۔بات کچھ ایسے ہے کہ میرا اچھا بھلا موبائل خراب ہوگیا تو میں نے ایک جدیدموبائل خرید لیا ،اپنے مطابق اسکی سیٹنگ اور وال پیپرز سیٹ کردئیے ،۔جاری ہے۔

شام کا وقت تھا میرا سات سالہ بیٹا اس بات پر اڑ گیا کہ وہ میرے نئے موبائل کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے ، میں نے اس سے وعدہ لیا کہ وہ کھیل لے مگر نہ تو میرے میسجز اور نہ ہی کالز ڈیلیٹ کرے گا ،اس نے وعدہ کیا اور موبائل لیکر اپنے کمرے میں چلا گیا اور میں کچن میں آ گئی ۔آدھ گھنٹہ بعد میں اسکے کمرے میں گئی تو دیکھا وہ بیڈ پر انتہائی گہری میٹھی نیند سورہا ہے،چہرے پر معصوم سی مسکراہٹ ہے ۔اکثر جب وہ سوتے ہوئے کوئی اچھا سا خواب دیکھتا ہے تو اسکے چہرے پر ایسی مسکراہٹ ہوتی ہے۔میں نے دیکھا کہ موبائل بیڈ سے نیچے پڑا ہے اور اسکی سکرین روشن ہے۔میں نے سوچا کہ اسکا ہاتھ لگنے سے موبائل بیڈ سے نیچے گر گیاہوگا۔جاری ہے۔

......
loading...

اور اسکی سکرین شاید کسی تازہ میسج کی وجہ سے روشن ہوئی ہوگی۔میں نے موبائل اٹھایا تو اس پر لگے وال پیپر پر نظر پڑتے ہی چونک اٹھی۔چمکتی سکرین پر جو وال پیپر تھا وہ میرے بیٹے کی کھینچی ہوئی ایسی تصویر تھی جس میں سویا ہوا نظر آرہاتھا ۔یہ تازہ بنی ہوئی فوٹو تھی۔تصویر میں بھی وہ یونہی مسکرارہا تھا جیسا بیڈ پر سویا ہوا تھا۔میں حیران ہوئی کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے۔اسکے اور میرے سوا تو اس وقت گھرمیں کوئی نہیں ۔اسکی یہ فوٹوز کس نے بنائی ہیں ۔ پہلے میں نے سوچا ہوسکتا ہے کہ بیٹے نے موبائل کی سیٹنگ تبدیل کردی ہو جس کی وجہ سے خود کار طریقہ سے اسکی یہ فوٹو بن گئی ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ فوٹو کا اینگل بتا رہا تھا کہ کسی دوسرے نے کھینچی ہے۔۔جاری ہے۔

میں نے موبائل کی گیلری کھولی تو اس میں مزید ایسی فوٹوز تھیں لیکن جب میری نگاہ آخری فوٹو پر پڑی تو میں لرز کر رہ گئی۔یہ سیلفی تھی اور میرے بیٹے کی اسیطرح سوتے ہوئے بنی تھی۔اس فوٹو میں انتہائی دائیں جانب ایک بوڑھی عورت کا چہرہ نظر آرہا تھا جو میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔میں پریشان ،ششدر اور خوف زدہ تھی کہ یہ سب کیا ہے ۔کیا اس گھر میں کوئی ایسی روح یا بھوت موجود ہے جو موبائل بھی آپریٹ کرسکتا ہے۔مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی اور نہ ہی میری اس بات پر کوئی یقین کرتا ہے۔