دبئی سے لوٹنے والا پاکستانی واپس لاہور میں اپنے گھر آیا تو ایسا شرمناک ترین منظر کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا وہ بیرون ملک اپنا پیٹ کاٹ کر پیسے کماتا رہا اور اس کی بیگم

تھانہ فیکٹری ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل پراسرار طور پر گھر میں قتل ہونے والے دبئی پلٹ شاہد محمود کے قتل کا سراغ لگالیا، قاتل شاہد محمود کی بیوی نکلی، آشناءسے 9 ایم ایم کا پستول لے کر 2 فائر مارے، دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں، آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ۔جاری ہے ۔

بتایاگیا ہے کہ چند روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کا رہائشی شاہد محمود دبئی میں کام کرتا تھا 2 ماہ کی چھٹی پر واپس اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہد محمود کی بیوی ریحانہ جبیں نے شادہ محمود کے بیرون ملک جانے کے بعد HBL بینک کے ملازم ایاز احمد سے مراسم قائم کررکھے تھے۔ مقتول شاہد محمود کے دبئی واپس جانے میں صرف دو دن باقی تھے کہ رات گئے مقتول کی بیوی ریحانہ جبیں کا آشنا ایاز احمد ا سے ملنے اس کے گھر آگیا،۔جاری ہے ۔

جہاں مقتول شاہد محمود نے ان دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو وہ طیش میں آگیا جس پر ملزم ایاز محمود نے ریحانہ جبیں کی مدد سے شاہد محمود کو دبوچ لیا جبکہ مقتول کی بیوی نے ایاز احمد کے 9mm پستول کے 2 فائر مار کر اپنے شوہر کی موت کی نیند سلادیا جبکہ ایاز احمد کو موقع سے فرار کرواکر نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کا بہانہ بنانے کی کوشش کی۔ ۔جاری ہے ۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے واے فنگر پرنٹ، ہاتھوں پر گن پاﺅڈر اور ملزمہ ریحانہ جبیں کے بیانات میں بار بار تضاد پاتے ہوئے اسے بھی شامل تفتیش کرکے جب پوچھ گچھ کی  تو اس نے تمام حقیقت پولیس کے سامنے بیان کردی جس پر اسی کی نشاندہی پر اس کے آشناءایاز احمد کو بھی گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن کی جانب سے اندھا قتل ٹریس کرنے پر انویسٹی گیشن کی متعلقہ پولیس پارٹی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news