’ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاکستان سے نکلنے کا موقع مل گیا کیونکہ۔۔۔‘ آسٹریلیاکی شہریت حاصل کرنے اور اسلام ترک کرنے والے پاکستانی میاں بیوی کی بات سن کر آپ کا بھی دل دکھ جائے گا، یہ دراصل کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

پاکستان میں بسنے والے عام شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور بلا شبہ یہاں امن و امان کے مسائل بھی سنگین ہیں، لیکن کیا اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ان مسائل کو وجہ بنا کر اپنا ملک اور مذہب ہی چھوڑ دے؟ سب کچھ چھوڑ کربیرون ملک جا بسنے والے۔جاری ہے ۔

سمیع شاہ اور ان کی اہلیہ عشمہ علوی کے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں، اور ان کا کہناہے کہ انہی وجوہات کی بناءپر انہوں نے پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اپنا مذہب بھی ترک کر دیا۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے 2012ءمیں پاکستان چھوڑا۔ سمیع شاہ آسٹریلیا جا کر کامیڈین بن گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ماہر نفسیات کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اپنے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ متعدد سماجی و مذہبی مسائل کی بناءپر انہوں نے پاکستان میں خود کو کبھی بھی محفوط تصور نہیں کیا تھا، جو پاکستان سے جانے اور مذہب تبدیل کرنے کی بنیادی وجہ بنا۔۔جاری ہے ۔

......
loading...


اس جوڑے کا مزید کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور اپنے مذہب کو چھوڑنے کے بعد خود کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے خود کو لادین قرار دے دیا ہے اور اس سال جنوری میں انہیں آسٹریلیا کی شہریت بھی مل چکی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدت پسندی اور دہشتگردی جیسے معاملات اور اقلیتوں و خواتین کےساتھ کئے جانے والے سلوک نے انہیں مذہب سے دور کیا۔ یہ جوڑا اب اپنی کمسن بیٹی آنیہ کے ساتھ میلبرن شہر میں مقیم ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔