گھر کے مختلف حصوں میں نمک چھڑکنے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ بھی فوری اس طریقے پر عمل کرنا شروع کردیں گے

اگر آپ اپنے گھر میں چیونٹیوں کی وجہ سے تنگ ہیں اور زہریلی دواﺅں کے استعمال کی بجائے کوئی قدرتی طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں تو پھر نمک سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوگی۔گرمیوں کی وجہ سے چیونٹیاں اپنے بِلوں سے نکل آتی ہیں اور باورچی خانے اور کمروں میں حملہ آور ہوتی ہیں لیکن اگر آپ کھڑکیوں اور الماریوں میں تھوڑا سانمک چھڑک دیں تو وہاں سے چیونٹیاں غائب ہوجائیں گی،اس کے علاوہ نمک کی وجہ سے گھر میں نمی بھی کم ہوگی۔ جاری ہے ۔


نمک کے دیگر فوائد بھی جان کر آپ اسے ضرور استعمال کریں گے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔برتنوں کی چمک کے لئےنمک کو سرکے میں ڈالیں اور اس محلول کی مدد سے تانبے،سلور اور براس کے برتنوں کو صاف کریں اور انہیں چمکدار بنالیں۔بند سینک کے لئےابلتے ہوئے پانی میں نمک کے چند چمچ ڈالیں اور اس پانی کو سینک میں ڈالنے سے وہ کھل جائے گا ۔منہ میں چھالے کے لئے جاری ہے ۔


نیم گرم پانی میں نمک ڈالیں اور اس سے کُلی کرنے سے منہ کے چھالے ٹھیک ہونے لگیں گے۔دانت کے درداورچمک کے لئےمتاثرہ دانت پر نمک لگاکر تھوڑی دیر بعد کُلی کرلیں،درد ٹھیک ہوجائے گی۔دانتوں کو چمکانے کے لئے بھی نمک سے انہیں صاف کیا جاسکتا ہے ،بلڈ پریشر کے مریض یہ نسخہ نہ آزمائیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : Viral