گوجرانوالہ کا جعلی پیر عورت سے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرتا رہا

چک 51 جنوبی پٹھانوالہ کے جعلی پیر کے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری و ساری ہے حافظ آباد سے آئی ہوئی خاتون اور اس کی بیٹی کو ورغلا کر اپنے شیشے میں اتار لیا ،خاتون کو اپنے سابق خاوند سے طلاق لینے پر مجبور کر دیا اور بعد از طلاق ایک ہی دن میں خاتون سے خود اور اس کی بیٹی کی اپنے امتیاز سے شادی رچالی جبکہ نکاح نامہ میں جعلی پیر نے خاتون کو چھ بچوں کی ماں ہونے کے باوجود کنواری لکھوا دیا۔جاری ہے ۔

،جعلی پیر اس سے پہلے بھی ایک فراڈ رشتہ میں گوجرانوالہ جیل میں بھی سزا کاٹ چکا ہے تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی پیر فتح محمد عرف پھتو چھرے والا اور اس کے بیٹے امتیاز کے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں کہ ضلع حافظ آباد کی رہائشی حلیمہ بی بی اپنی بیٹی ثمینہ کے ہمراہ جعلی پیر کے پاس دم کروانے آئی تو جعلی پیر نے اسے اپنے شیشہ میں اتار لیا اور مذکورہ کو اپنے خاوند سے طلاق دلوائی اور اس کے بعد ایک ہی دن میں جعلی پیر فتح محمد عرف پھتو نے حلیمہ بی بی او ر اپنے بیٹے امتیاز کا حلیمہ بی بی کی بیٹی ثمینہ بی بی سے نکاح کروادیا۔جاری ہے ۔

حالانکہ حلیمہ بی بی چھ بچوں کی ماں تھی لیکن پھر بھی جعلی پیر نے نکاح نامہ میں کنواری لکھوادیا جبکہ اس کی سگی بیٹی کا اپنے بیٹے سے نکاح کر کے دونوں کو اپنے پاس رکھ لیا جبکہ موصوف اسی طرح کے ایک رشتہ کے چکر میں گوجرانوالہ جیل میں بھی سزا کاٹ چکا ہے جبکہ کراچی سے آئی ہوئی ایک خاتون کو بھی شادی کا کہہ کر اس سے زیادتی کرتا رہا بعد ازاں شادی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر خاتون کراچی واپس چلی گئی جعلی پیر تاحال قانون کی گرفت سے آزاد لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے ۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news