ان 11 عادتوں کے مالک انسان سے کبھی شادی نہ کریں

فرض کریں آپ کا جیون ساتھی آپ کی عزت نہ کرے، آپ کو وہ سکھ نہ دے پائے جس کے آپ حقدار ہیں اور صرف آپ کو گھر کے ایک فرد سے زیادہ کچھ نہ سمجھے۔ ایسے میں آپ کی زندگی جہنم بن جاتی ہے۔کسی کی محبت میں گرفتار ہونے اور اسے اپنا جیون ساتھی بنانے سے قبل کچھ باتوں پر غور کریں۔٭ تنگ ذہن:ایسا انسان جو آپ پر بالکل بھروسہ نہ کرے اور آپ پر پابندیاں عائد کرے، چاہے۔جاری ہے ۔

آپ اس سے کتنا ہی پیار کریں۔ ایسا شخص زندگی برباد کر دیتا ہے۔٭ جانوروں کا دشمن:جس شخص کے دل میں معصوم جانوروں کیلئے پیار نہ ہو بھلا کس طرح کسی انسان سے پیار کر سکتا ہے۔٭ وعدہ خلاف:مسلسل وعدہ خلافی کرنے والا شخص آپ سے مخلص نہیں ہوتا ۔ وہ آپ کو بیوقوف بنا تا ہے۔٭ توجہ نہ دینے والا:رشتوں میں توجہ کو اہم مقام حاصل ہے۔ اگر آپ اپنے ساتھی کو توجہ نہیں دیتے تو اس بات کے قوی امکان ہیں کہ وہ آُ سے کنارہ کشی اختیار کرلے گا۔٭ بہانے:بہانے کا مطلب ہوتا ہے کہ میرے پاس تم سے زیادہ اور بھی اہم چیزیں ہیں۔ بہانے بنانے والے شخص کے ساتھ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔٭ گڑھے مردے اکھاڑنا:پرانی باتوں اور جھگڑوں کو کھود کھود کر نکالنے والا انسان نہ تو خود سکون سے رہتا۔جاری ہے ۔

اور نہ ہی دوسروں کو رہنے دیتا ہے۔ اس لئے ایسے شخص سے دور رہیں۔٭ بات کاٹنا:بیچ میں بات کاٹنے کا مطلب ہوتا ہے کہ مجھے تمہارے جذبات کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی تمہاری بات کی کوئی اہمیت ہے۔ آپ نہیں چاہیں گے کہ اپنی ساری زندگی ادھوری بات کرتے رہیں۔٭ جھوٹا:کچھ جھوٹ اچھے کیلئے بولے جاتے ہیں، لیکن ایسے جھوٹ جو آُ کے رشتوں پر اثڑ انداز ہوں ترک کرنا ضروری ہیں۔ جھوٹا انسان اپنی خصلت نہیں بدلتا۔٭ اکیلا نہ چھوڑنے والا:ہر انسان کی کچھ ذاتیات ہوتی ہیں۔ لیکن ان میں دخل دینے والا، ہر وقت آپ کے ساتھ چپک کر تنگ کرنے والا شخص آُ کے روز مرہ کاموں کو شدید متاثر کرے گا۔٭ سگریٹ نوش:مسلسل وعدے کرنے کے باوجود بھی اگر کوئی سگریٹ نوشی ترک نہیں کرتا۔جاری ہے ۔

تو ایسا انسان زندگی گزارنے کیلئے ٹھیک نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کی زندگی میں آپ کیلئے کوئی خاص مقام متعین نہیں ہے۔٭ذلیل کرنے والا:متشدد رویہ اختیار کرنے والے شخص سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ایسے شخص کے ساتھ زندی گزارنے کا فیصلہ کرنا جو اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکتا آپ کی سب سے بڑی اور بھیانک غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔