شرائط قبول کرلیں اور شادی کرلی امریکہ میں ایک نوجوان تھا ، کلمہ گو مسلمان تھا، لیکن جس دفتر میں کام کرتا تھا اس دفتر میں کام کرنے والی ایک امریکن لڑکی سے اس کا تعلق ہو گیا ، اس کا یہ محبت کا تعلق اتنا بڑھا کہ اس نے محسوس کیا کہ اب میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا، چنانچہ اس نے والدین کو پیغام بھیجاکہ

امریکہ میں ایک نوجوان تھا ، کلمہ گو مسلمان تھا، لیکن جس دفتر میں کام کرتا تھا اس دفتر میں کام کرنے والی ایک امریکن لڑکی سے اس کا تعلق ہو گیا ، اس کا یہ محبت کا تعلق اتنا بڑھا کہ اس نے محسوس کیا کہ اب میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا، چنانچہ اس نے پروپوزل (تجویز) بھیج دی کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں،۔جاری ہے۔

اس کے والدین نے کہا ہماری یہ کنڈیشن (شرط)ہے کہ ۔ ایک : ہم عیسائی ہیں اس لیے آپ کو اپنے دین چھوڑ کر عیسائی ہونا پڑیگا۔ دو: آپ اپنے ملک واپس نہیں جایا کریں گے۔ تین : جس کمیونٹی میں آپ رہتے ہیں اس کمیونٹی کے لوگوں سے آپ بالکل نہیں ملا کریں گے ۔ اگر آپ یہ تمام شرائط پوری کر سکتے ہیں تو ہم اپنی بیٹی کی شادی کر دیتے ہیں، یہ اپنے جذبات میں اس قدر مغلوب الحال تھا کہ اس اللہ کے بندے نے یہ تمام شرائط قبول کر لیں، ماں باپ سے قطع تعلقی ، عزیز و اقارب سے رشتہ ختم ، ملک سے رشتہ ختم ، جس کمیونٹی (مسجد ) میں رہتا تھا ، وہاں آتا جاتا تھا وہاں سے رشتہ ختم ، حتی کہ اپنا مذہب چھوڑ کر عیسائی بن گیا اور عیسائیوں کے ماحول میں زندگی گزارنے لگ گیا ، پھر اس نے اس لڑکی سے شادی کر لی ، مسلمان بڑی پریشان ، کبھی کبھی وہ اس کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے مگر وہ ان سے ملنے سے کترایا کرتا تھا ، کہیں پبلک میں مل جاتا تو یہ دور کنی کترایا جاتا تھا ،۔جاری ہے۔

لوگ بالآخر تھک گئے ۔ کسی نے کہا ، مرتد ہو گیا ۔ کسی نے کہا ، اس نے جہنم خرید لی ۔ کسی نے کہا اس نے بڑا مہنگا سودا کیا ۔ جتنے منہ اتنی باتیں، اس حال میں اس کو ایک سال گزر گیا ، دو سال گزرگئے ، چار سال یونہی گزرگئے ، اس کے دوست احباب اس سے مایوس ہو گئے ، حتی کہ یہ ان کی یادداشت سے بھی نکلنے لگ گیا اور بھولی بسری چیز بنتا چلا گیا ، اچانک ایک دن امام صاحب نے مسجد کا دورازہ کھولا تو یہ نوجوان بھی فجر کی نماز پڑھنے کیلئے آیا ، وضو کیا اور مسجد میں صف میں آکر بیٹھ گیا ، امام صاحب بڑے حیران ! ان کے کیلئے تو یہ عجیب چیز تھی ، انہوں نے نماز پڑھائی ، پھر اس سے سلام کیا اس کو اپنے حجرہ میں لے گئے ، انہوں نے محبت سےپیار سے بیٹھا کر ذرا پوچھا کہ آج بڑی مدت بعد آپ کی زیارت نصیب ہوئی ۔ اس وقت اس نے اپنی حالت بتائی کہ میں نے اس لڑکی کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا ، بہت کچھ میں اپنا ضائع کر دیا ، لیکن جس گھر میں رہتا تھا ، میرے اس گھر میں ایک جگہ پر اللہ کا قرآن پڑا ہوا تھا، میںجب کبھی آتا جاتا۔جاری ہے۔

......
loading...

میری نظر قرآن مجید پر پڑتی تو اپنے دل میں سوچتا کہ یہ میرے مولا کا کلام ہے اور یہ میرے گھر میں موجود ہے، میں اپنے نفس کو ملامت کرتا کہ تو ظاہر میں جو بنا پھر تا ہے ، پھر بھی تیریے دل میں اللہ کا ایمان موجود ہے ، اعمال میرے برے تھے لیکن دل میں مجھے کہا کرتا تھا ، میں نے جس کا کلمہ پڑھا ، میں اس سے محبت کرتا ضرور ہوں اس لیے اس کی نشانی میں نے رکھ ہوئی ہے۔ اس طرح کئی سال گزر گئے ، ایک دن میں آیا اور حسب معمول میں نے گزرت ہوئےاس پر نظر ڈالی تو جھے وہ کتاب نظر نہ اائی ، میں وائف سے پوچھا کہ ایک کتاب یہاں پڑی تھی ، وہ کدھر ہے ؟اس نے کہا ـ: میں گھر کی صفائی کی تھی تو جو غیر ضروری چیزیں تھیں ، جو استعمال نہیں ہوتی تھیں ، اس سب کو میں ٹریش کر دیا(یعنی ان کو الگ کر کے ایک گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیا )اس نے پوچھا اس کتاب کو بھی ؟ ہاں! یہ نوجوان وہیں سے واپس گیا اور جا کر ٹریش کیبن میں سے وہ کتاب اٹھا لایا ، جب لڑکی نے دیکھا کہ یہ بڑی Strong Feelings (شدید جذبات)کا اظہار کر رہا ہےاس کتاب کو گھر میں رکھنا چاہتا ہوں ۔ جب لڑکی نے کتا کو دیکھا کہ عرب ہے تو سوچا کہ اس کا اس سے کوئی تعلق ہے ، وہ کہنے لگی، دیکھو! یا تو اس گھر میں یہ کتاب رہے گی یا پھر میں رہوں گی ،۔جاری ہے۔

تمہیں آج یہ طے کرنا ہے ۔ جب اس لڑکی نے کہا تو میں اپنے دل سے پوچھا کہ تو نے نفس کی خواہشا ت کی تکمیل کیلئے وہ کچھ کر لیا جو تجھے نہیں کرنا چاہیے تھا، آج تیرا رشتہ پرودگار سے ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جائیگا ، اب تو فیصلہ کر لے کہ تو اس لڑکی کو چاہتا ہے یا پھر اپنے پرودگار کو چاہتا ہے، جب میں نے اپنے دل سوچا تو آواز دی کہ نہیں ، میں اپنے مولا سے کبھی کٹنا چاہتا ہوں ، میں اس لڑکی کو طلاق دے دی، اب میں نے دوبارہ کلمہ پڑھا اور ہمیشہ کیلئے پکا مسلمان بن گیا ہوں ۔۔جاری ہے۔

تو اتنا غافل مسلمان ہو کر بھی دل میں اللہ رب العزت کی محبت کا بیج موجود ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں کسی کو فسق و فجور میں مبتلا دیکھ کر حقیر نہ سمجھنا چاہیے، کیا خبر ! اس کے دل میں محبت الہٰی کی جوبیج اور چنگاری چھپی ہے اسے یکلخت کہاں سے کہاں تک پہنچا دے ۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔