بے شرم لڑکی تم جہنم کی آگ میں جلو گی کیونکہ

شوبز سے وابستہ شاید ہی کوئی ایسی شخصیت ہو گی جو اپنی تصاویر یا ویڈیوز باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرتی ہو گی، لیکن کینیڈا میں مقیم ایک افغان نژاد گلوکارہ کو یہ کام بہت مہنگا پڑ گیا۔ موزداہ جامذادہ نامی نوجوان گلوکارہ نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھی، جس کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔۔۔جاری ہے ۔


دی مرر کی رپورٹ کے مطابق موزداہ کی ویڈیو کے پس منظر میں ایک کمپیوٹر مانیٹر نظر آ رہا ہے جس پر مبینہ طور پر فحش فلم چل رہی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین معروف گلوکارہ کی ویڈیو میں یہ مناظر دیکھ کر آگ بگولا ہو گئے اور انہیں بدترین القابات سےنوازنے لگے۔ کسی نے انہیں فاحشہ قرار دیا تو کوئی انہیں گمراہ اور جسم فروش کہنے لگا۔ ایک صاحب نے برے انجام سے خبردار کرتے ہوئے کہا، ”تم جہنم کی آگ میں جلو گی۔“۔۔جاری ہے ۔


دوسری جانب گلوکارہ نے اس صورتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”میں یہ جان کر سخت صدمے میں ہوں کی میری ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میری بدترین کردار کشی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر کسی فحش فلم کے نہیں بلکہ نئی آنے والی ہارر فلم  کا پرومو ہیں۔ میرا پروڈیوسر کچھ خوفناک مناظر کی تصاویر اکٹھی کرنے کےلئے یوٹیوب دیکھ رہا تھا۔۔جاری ہے ۔

اور اسی دوران یہ پرومو بھی سامنے آ گیا۔مجھے افسوس ہے کچھ لوگوں نے بغیر سوچے سمجھے اس بات کو اتنا بڑھا دیا اور میرے اور میرے خاندان کےلئے مشکلات پیدا کیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں ان لوگوں کے خلاف پولیس کو شکایت کروں گی۔“

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : Viral