اپنے شیمپو میں ذرا سا نمک ملائیں اور پھر کمال دیکھیں

عام دنوں میں استعمال ہونے والا نمک جس کو ہم ٹیبل سالٹ بھی کہتے ہیں ۔ ہمارے کھانوں میں ذائقے دینے کےلئے نمک ایک اہم جز ہوتا ہے۔لیکن نمک کو زیادہ تر لوگ محض کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ آپ کے کھانوں کےلئے تو ضروری ہوتا ہے ،اس کے ساتھ یہ آپ کی جلد اور بالوں کےلئے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔۔۔۔۔جاری ہے

آپ نمک کے ذریعے اپنے بال اور جلد کیسے خوبصورت بنا سکتے ہیں؟ آئیےجانتے ہیں۔اگر آپ کے بال دھونے کے 1 دن بعد ہی آئلی ہوجاتے ہیں تو نمک اس سلسلے میں آپ کےلئے بہتمددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کےلئے آپ کو اپنے شیمپو میں 2 سے 3 کھانے کے چمچے میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، جب بھی بال دھوئیں تو اس شیمپو کو استعمال کریں۔ اس ٹوٹکے سے آپ کو چند دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔نمک کے ذریعے آپ کے سر میں موجود خشکی ، سکری کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔اپنے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں ،۔۔۔۔جاری ہے

پھر نمک کو اپنےسر کی جلد پر چھڑک کر 10 منٹ تک اچھی طرح مساج کریں ۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو دھو لیں۔بالوں کو لمبا کرنے کےلئے نمک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے بالوں سے شیمپو سے دھولیں اس کے بعد گیلے بالوں میں نمک چھڑک کر 10 سے 15 منٹ تک کےلئے مساج کریں پھر دوبارہ اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس عمل کو مہینے میں 2 بار کریں، نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیں گے۔بالوں کے ساتھ نمک آپ کی جلد کے لئے بھی بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ بہترین اسکرب بناسکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو نمک اور 2 کھانے کے چمچے ناریل کا تیل اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ بنانا ہے اور نرم ہاتھوں سے اس پیسٹ کا مساج کرنا ہے۔ اس اسکرب کے ذریعے جلد میں موجود تمام ڈیڈ سیلز کا خاتمہ ہوجائے گا۔۔۔۔۔جاری ہے

جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے آپ کو 4 چائے کے چمچے شہد، 2چائے کے چمچے نمک لےکر اچھی طرح مکس کرنا ہے اور خشک جلد پر(سوائے آنکھوں کے) 10 سے 15 منٹ تک کےلئے لگانا ہے۔ پھر نیم گرم پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں۔نمک آپ کی جلد کےلئے بہترین فیشل ٹونر ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔جاری ہے

یہ جلد کو گہرائی سے صاف کرتا ہےجس سے جلد بالکل صاف و شفاف ہوسکتی ہے۔ ایک اسپرے بوتل میں 4 اونس نیم گرم پانی لیں اور اس میں 4 چائے کے چمچے نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو دن میں دو بار خشک جلد پر(آنکھوں سے بچا کر) اسپرے کریں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔