تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بانی خادم حسین رضوی کون ہیں ؟اچانک کیسے مشہور ہوگئے ؟ تحریک سے پہلے کیا کرتے تھے انہیں کروڑوں روپے کی فنڈنگ کون کر رہا ہے ؟ حیران کن انکشاف

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بانی خادم حسین رضوی کے بارے میں چند برس پہلے تک کوئی کچھ نہیں جانتا تھا.کہا جاتا ہے کہ وہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی سزائے موت سے قبل صوبائی دارالخلافہ لاہور کی ایک مسجد میں جمعے کے خطبے دیا کرتے تھے.۔جاری ہے ۔

بریلوی سوچ کے حامل خادم حسین رضوی کو ممتاز قادری کے حق میں کھل کر بولنے کی وجہ سے انہیں پنجاب کے محکمہ اوقاف سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے تحریک کی بنیاد رکھی اور این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں سات ہزار ووٹ حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیاتھا.برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے کے بعد سے بریلوی طبقے کے قدامت پسندوں نے زیادہ متحرک سیاسی کردار اپنایا ہے. لیکن پاکستان میں فرقہ ورانہ تشدد میں اضافہ اور بریلوی دیوبندی اختلاف سال 2012کے بعد سے دیکھا جا رہا ہے. خادم حسین رضوی کو سنی تحریک کی بھی اس احتجاج میں حمایت حاصل ہے.۔جاری ہے ۔

تحریک کے ایک ترجمان اعجاز اشرفی نے بتایا کہ خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے. وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث بھی ہیں اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں. ان کے دو بیٹے بھی اسلام آباد کے احتجاج میں شریک ہیں. وہ ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہو گئے تھے. وہ سہارے کے بغیر نہیں چل پھر سکتے ہیں. ان پر مختلف نوعیت کے کئی مقدمات بھی پولیس نے درج کر رکھے ہیں. اعجاز اشرفی نے بتایا کہ ان مقدمات کی تعداد کتنی ہے انہیں یاد نہیں.ویل۔جاری ہے ۔

......
loading...


چیئر تک محدود ہونے کے باوجود خادم حسین رضوی پاکستان میں متنازع توہین رسالت کے قانون کے ایک بڑے حامی بن کر سامنے آئے ہیں.ان کا انداز بیان کافی سخت ہوتا ہے. پاکستانی میڈیا کی جانب سے کوریج نہ ملنے کا حل بظاہر انہوں نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کر کے نکالا ہے. دھرنے میں بھی وہ اپنے آپ کو پیغمبر اسلام کا چوکیدار کہہ کر بلاتے ہیں.خادم حسین رضوی کے لیے پولیس سے جھڑپ اور گرفتاری کوئی نئی بات نہیں.جنوری 2016 میں بھی توہین مذہب کے قانون کے حق میں انہوں نے لاہور میں ایک ریلی نکالی تھی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا.انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا. انہیں آج بھی پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں رکھا ہوا ہے جس کا مطلب ہے۔جاری ہے ۔

کہ انہیں اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کا آگاہ رکھنا ہوتا ہے.خادم حسین رضوی کو اپنی سرگرمیوں کے لیے وسائل کہاں سے ملتے ہیں یہ واضح نہیں لیکن اسلام آباد دھرنے کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ نامعلوم افراد لاکھوں روپے ان کو دے کر جا رہے ہیں.ان سے متعلق انٹرنیٹ پر ایک مضمون کے اختتام پر آسٹریلیا سے ایک شخص ان کا پتہ اور بنک اکاؤنٹ مانگ رہا ہے تاکہ انہیں رقم بھیج سکے. اس سے ظاہر ہوتا ہے۔جاری ہے ۔

کہ اندرون و بیرون ملک دونوں جانب سے انہیں فنڈز ملتے ہیں.واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول کی جانب سے اسلام آباد فیض آباد کے مقام پر دھرنا ایک ہفتے سے جاری ہے ،تاحال حکومت اور تحریک کے قائدین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں.

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔