وہ مُلک جہاں بیوی کو مارنا محبت کی نشانی ہے

نواک شوط: دنیا بھر میں خواتین پرتشدد انتہائی قبیح خیال کیا جاتا ہے لیکن آپ یہ جان کر ششدر رہ جائیں گے کہ مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں ایک نسلی گروہ یا قبیلہ ایسا بھی ہے

 

جہاں خواتین پر تشدد محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شوہر کو جب بیوی پر پیار آتا ہے وہ اس پر تشدد کرتا ہے۔ جتنا زیادہ پیار اتنا شدید تشدد۔ غیمر ملکی میڈیا کے مطابق اس نسلی گروپ کا نام سونینکے ہے۔اسے بیویوں پر تشدد کرنے والوں کا قبیلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس قبیلے کی سلیماتا نامی خاتوں کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میری ماں مجھے سمجھایا کرتی تھی کہ تم ایک ایسی عورت کی بیٹی ہو جس کے شوہر نے مار مار کر اس کا بازو توڑ دیا تھا۔

......
loading...

 

 

تمہارے دادا نے تمہاری دادی کی ٹانگیں توڑی تھیں۔ جب تمہاری شادی ہو جائے گی تو تمہیں بھی محبت ملے گی۔جب سلیماتا کی شادی ہوئی تو اس کے شوہر نے بھی اس پر بہیمانہ تشدد شروع کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ شروع میں مجھے لگتا تھا کہ میں کوئی جانور ہوں جسے قابو میں رکھنے کے لئے تشدد ضروری ہوتا ہے۔

 

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا مجھے یقین آتا گیا کہ میرا شوہر اس وقت مجھ پر تشدد کرتا ہے جب اسے مجھ پر بہت پیار آ رہا ہوتا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔