بیویوں کی تبدیلی ریحام خان نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے شرمناک الزام لگا دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قراردیئے جانے پر ”مجھے سب یادہے“ کے تبصرے کے بعد ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں

 

 

اور کہاکہ پاکستانیوں نے صرف ایک ہی تبدیلی دیکھی، بیگمات کی تبدیلی !ریحام خان کی طرف سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور ،ساتھ لکھا کہ ”بیگم کی تبدیلی وہ واحد تبدیلی ہے جو پاکستان نے دیکھی“۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لکی مروت میں میک اپ کے سامان کی خریداری میں مصروف ہیں اور اسی دوران و ہ میک اپ کے سامان سے متعلق بریفنگ بھی لے رہی ہیں، اسی دوران ایک شخص نے تبدیلی سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہاکہ اصل تبدیلی اب آرہی ہے ؟ ریحام خان نے استفسار کیا کہ مثبت یامنفی تبدیلی؟صحافی نے بتایاکہ یہاں ہر چیز ایک نمبر ملتی ہے ، باہر ہر چیز دونمبر اور تبدیلی کے نام پر نعرے لگا رہی ہے ، جس پر ریحام خان نے کہاکہ ”تبدیلی تو ہرطرح کی ہوسکتی ہے، لپسٹک کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے، کس تبدیلی کی آپ بات کررہے ہیں؟

 

 

 

بیگمات کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے“۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سب یاد ہے ٗ پیشگوئی دو سال قبل کی تھی ۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ پیشگوئی انہوں نے دو سال قبل کی۔واضح رہے کہ اس سےقبل یحام فائونڈیشن کی سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان پر سرکٹ ہائوس کے دروازے بند کرنے والے جان لیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ان کے لئے اپنے گھروں کے دروزے کھول دیئے ہیں,

......
loading...

 

 

 

کوئی میرے لئے راستہ بند کرسکتا ہے نہ دھمکی دے کر کہیں آنے جانے سے روک سکتا ہے کیونکہ میں پختون ہوں اور پختون صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں, وہ کسی سے نہیں ڈرتے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے مروت سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا. ریحام خان نے کہا کہ کوئی فون یا ٹیکسٹ میسج پر ان کی آواز نہیں دبا سکتا ۔وہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ، لکی، تورغر، چترال یا جہاں بھی جائیں گی عوام کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گی ,وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ پچھلے چار سال سے یہاں کیا ہورہا ہے, صحافی خطرے سے دوچار ہیں, وزراء کے خلاف لکھنے والوں پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں,

 

 

پختون بار بار دھوکہ نہیں کھاتے ,لوگوں کو چاہیے کہ وہ سیاستدانوں کے لئے سڑکوں پر آتے وقت خود کو درپیش پانی اور روزگار کی کمی جیسے مسائل سے متعلق آواز اٹھائیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔