اس پاکستانی دلہن نے اپنی شادی پر وہ کام کردیا جو کوئی پاکستانی دلہن نہیں کرتی تفصیل جان کر آپ بھی داددینے پر مجبور ہوجائیں گے

ہمارے ہاں اکثر دلہنیں تو اپنی شادی پر ایسی شرماتی ہیں کہ ان کے لئے نظریں اٹھانا بھی ممکن نہیں ہوتا. بس سمٹ کر بیٹھی رہتی ہیں، اور ان کے اردگرد چاہے جتنا بھی ہنگامہ ہو رہا ہو اس کا حصہ بننے کا تصور بھی نہیں کر پاتیں.

اس عام روایت کے برعکس کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی فاطمہ اخلاق نے اپنی شادی کے موقع پر ایسا دل کھول کر ہلہ گلہ کیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے. دلہن اپنی شادی کی خوشی میں ایسی بے قابوہوئی کہ موج مستی میں اپنے عزیزوں اور سہیلیوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی. تو ایسے میں یہ کیسے ممکن تھا کہ قدامت پسندوں کی جانب سے اس غیر روایتی دلہن کو تنقید کا نشانہ نا بنایا جاتا. بس تو فاطمہ کے پیچھے بھی لوگ ہاتھ دھو کر پڑ گئے

لیکن اس نے جیسے شادی میں من مانی کی اسی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی کھری کھری سنا دی ہیں. ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق فاطمہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی شادی کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا ” کل جب میں اپنی شادی پر بہت پرجوش تھی تو میرے رشتہ داروں نے اس پر مسلسل حیرت کا اظہار جاری رکھا. میں خوب ہنسی مسکرائی ، میں نے گانوں پر رقص بھی کیا ، اور یہ سب دیکھ کر ہر کوئی مجھے عجیب و غریب نظروں سے گھور رہا تھا.

عام طور پر آپ کی شادی پر دوسرے ہی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ میں خود بھی جی بھر کر لطف اٹھاﺅں . میں نے فیصلہ کیا کہ کوئی جو بھی کہے میں اپنی زندگی کے اس اہم دن کو اسی طرح انجوائے کروں گی جس طرح میرا جی چاہے گا. اور میری بات کا یقین کیجئے کہ مجھے اس پر ذرہ بھر پچھتاوا نہیں.“

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news