اس پاکستانی جوڑے نے ایسے طریقے سے شادی کر ڈالی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی اور فلم سٹار انوشکا شرما کی شادی کے بڑے چرچے ہوئے لیکن دبئی میں ایک پاکستانی جوڑے نے اپنی شادی پر ایسا رنگ جمایا ہے کہ لوگ انوشکا اور کوہلی کی شادی کو بھی بھول جائیں گے۔۔۔جاری ہے۔

کے مطابق یہ شادی دبئی کے ایک عالیشان مقام پر گزشتہ ہفتے سرانجام پائی اور اس شادی کی تقریب میں ہر چیز ہی بہت خاص اور نرالیتھی۔ مثال کے طور پر آپ نے شاید ہی کبھی سنا ہو کہ کسی شادی کی تقریب میں ایسے پھول استعمال کئے گئے ہوں جنہیں رنگ برنگے کپڑے کی کٹائی کے بعد ہاتھ سے سلائی کرکے تیار کیا گیا ہو۔۔۔جاری ہے۔

......
loading...

اس شادی پر ایسے پھولوں کی بہار تھی۔ دلہن کا لہنگا مشہور ڈیزائنر فراز منان نے تیار کیا تھا، جس کے لشکاروں نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو چندھیا کر رکھ دیا۔ اس شادی کی چکا چوند نے صرف تقریب کے شرکاءکو ہی حیران نہیں کیا بلکہ جب اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو انٹرنیٹ صارفین بھی دیکھتے ہی رہ گئے۔۔۔جاری ہے۔

شادی کی تقریب میں ہی دولہے کی بہن ملکہ مرچنٹ نے اعلان کر دیا کہ ان کے بھائی کی شادی کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی مقبولیت کا ریکارڈ توڑ دے گی، اور ان کی بات بڑی حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ انٹرنیٹ پر ہر طرف اس شادی کا چرچا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔