نوازشریف کی یہ تصویر دیکھ کر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ‘،معروف صحافی شاہین صہبائی کا سوشل میڈیا پر پیغام ،لیکن اس تصویر کی حقیقت کیاہے ؟جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد کے ہاتھ کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جسے پاکستان کے معروف اخبار کے سابق ایڈیٹر اورصحافی شاہین صہبائی نے ٹویٹر اور فیس پر نوازشریف کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کیا۔۔۔۔جاری ہے۔

لیکن ان کو اس پر لینے کے دینے پڑ گئے کیونکہ وہ تصویر جعلی اور فوٹو شاپ ثابت ہوئی . تفصیلات کے مطابق شاہین صہبائی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کتنی شرم کی بات ہے ،نوازشریف کی 2017 میں آخری تصویر جس نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں ،یہ آدمی کون ہے ،حفاظت کرنے والا ،دینے والا ،جیلر یا کوئی ماسٹر ؟، مجھے ایسے لوگوں پر تر س آتاہے جو اپنے ضمیر کو بیچ دیتے ہیں .۔۔۔۔جاری ہے۔

......
loading...


شاہی صہبائی کی یہ تصویر اور پیغام جاری کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے اور انہیں اس تصویر کی اصل حقیقت سے آشنا کروانا شروع کر دیا کہ اصل تصویر میں نوازشریف اپنی والدہ محترمہ کے ہاتھ کا بوسہ لے رہے ہیں اس تصویر کو فوٹوشاپ کیا گیاہے اور شاہ سلمان کی تصویر کو اس کے ساتھ جوڑ دیا گیاہے،۔۔۔۔جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پیغام پر معروف صحافی کو شرمندہ کر کے رکھ دیاہے .

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔