اگر آپ کو رات 8 گھنٹے سونے کے بعد بھی صبح تھکن محسوس ہوتی ہے تو اس کی وجہ آپ کی یہ غلطی ہے۔۔۔ معروف ترین خاتون ڈاکٹر نے راز کی بات بتادی، بڑی مشکل حل کردی

اکثر لوگ 8گھنٹے کی نیند لینے کے بعد بھی صبح اٹھتے ہیں تو تھکن محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ اب معروف آسٹریلوی ڈاکٹر نے اس مسئلے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کارمیل ہیرنگٹن کا کہنا ہے کہ۔۔جاری ہے۔

”اگر آپ آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد بھی صبح تھکاوٹ کے ساتھ اٹھتے ہیں تو یہ آپ ہی کی غلطی ہے۔ یہ غلطی صبح اٹھنے کا ایک وقت متعین نہ کرنا ہے۔ جو لوگ ہر روز مختلف وقت پر اٹھتے ہیں ان کا باڈی کلاک بگڑ جاتا ہے جس کے باعث طویل نیند بھی انہیں تازہ دم نہیں کر پاتی۔“ڈاکٹر کارمیل کا کہنا تھا کہ ”باڈی کلاک کو نظم و ضبط میں رکھنے کے لیے لازم ہے کہ آپ صبح اٹھنے کا ایک وقت معین کریں اور پابندی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔بہت سے لوگ نہیں جانتے۔۔جاری ہے۔

......
loading...

کہ ہمارا صبح جاگنے کا وقت ہمارے سونے کے وقت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ جب ہم ہر روز مختلف وقت پر اٹھتے ہیں تو ہمارا سونے کا وقت بھی متاثر ہوتا ہے اور مقررہ وقت پر بستر میں جانے سے بھی نیند دیر سے آتی ہے اور اس کا معیار بھی انتہائی کم ہوتا ہے۔چنانچہ اٹھنے کا وقت معین کریں۔۔جاری ہے۔

اور رات کو سونے کے وقت سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کسی بھی طرح کی سکرین ، موبائل فون وغیرہ، پر نظریں جمانا ترک کر دیں۔ اس طرح آپ کی نیند کا معیار بہتر ہو جائے گا۔“

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔