’جنات کو تم سے محبت ہوگئی ہے اور اب وہ۔۔۔‘ خاتون کے جسم سے جن نکالنے کی ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

جن نکالنے والے عاملوں کے قصے ہم یہاں بھی بہت سنتے رہتے ہیں اور اب برطانیہ سے ایسے ہی ایک عامل کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ ایک خاتون کاجن نکال رہا ہوتا ہے۔.۔۔جاری ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس 42سالہ عامل کا نام ایوب طیب ہے جو برطانیہ کی ایک مسجد میں امامت کراتا ہے۔۔۔جاری ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ برقعہ پہنے خاتون صوفے پر بیٹھی ہوتی ہے اور ایوب طیب مائیک پکڑے قرآنی آیات پڑھ رہا ہوتا ہے۔
خاتون کی حالت دیکھ کر بظاہر لگتا ہے کہ واقعی اس کے اندر جن تھا جو اپنے نکالے جانے کے لیے پڑھی جا رہی قرآنی آیات پر شدید مضطرب ہے۔۔۔جاری ہے۔

خاتون کبھی ٹانگیں چلانے لگتی ہے، کبھی ادھر ادھر ہاتھ مارنے لگتی ہے اور شدید چیخ و پکار کر رہی ہوتی ہے۔ ایک موقع پر تو وہ قریب پڑا وزنی سٹول انتہائی آسانی کے ساتھ اٹھا کر دور پھینکنے لگتی ہے لیکن امام ایوب سٹول پکڑ لیتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں خاتون بے ہوش کر صوفے پر نیم دراز ہو جاتی ہے۔۔۔جاری ہے۔

ویڈیو میں امام بتاتا ہے کہ اس 29سالہ خاتون پر جن کا سایہ تھا۔ اس جن کو اس خاتون سے محبت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اسے کئی طبی و نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہ اتھا۔ ایوب طیب ویڈیو کے آخر میں دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے خاتون کا جن نکال دیا ہے۔۔جاری ہے۔

اور اب یہ ٹھیک ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امام ایوب طیب شیفیلڈ کے علاقے میں رہائش پذیر ہے جس کے پاس اکثر ایسے مریض آتے رہتے ہیں اور وہ 60پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 9ہزار روپے) فیس کے عوض ان کو ٹھیک کر دیتا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news