شادی کی تقریب میں شرمناک آوازیں آنا شروع ہوگئیں شرم سے پانی پانی ہو گئے

شادی جیسے خوشی کے موقعے پر بعض اوقات کوئی ناگوار واقعہ بھی پیش آ جاتا ہے لیکن برازیل میں منعقد ہونے والی ایک شادی کے دوران تو انتہاء ہی ہو گئی۔ جب دولہا اور دلہن مدھر موسیقی کی گونج میں سٹیج کی جانب بڑھ رہے تھے تو اچانک موسیقی تھم گئی اور شادی ہال میں فحش فلم کی آوازیں گونجنے لگیں۔۔جاری ہے۔

اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے سٹیج کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں دلہن کا باپ ان کا منتظرہے۔ اس دوران اچانک موسیقی کی آواز بند ہو جاتی ہے اور اگلے ہی لمحے شادی ہال فحش آوازوں سے گونجنے لگتا ہے۔ بیچاری دلہن اور دولہے کے قدم وہیں رک جاتے ہیں جب کہ مہمانوں کی بھی ہوائیاں اڑ جاتی ہیں۔۔جاری ہے۔

اس دوران دلہن کے باپ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو شرمندگی کے مارے اپنے چہرے کو ہاتھ سے چھپا لیتا ہے۔ خوش قسمتی سے یہ بیہودہ افتاد جلد ہی ختم ہو گئی کیونکہ ایک مہمان نے دوڑ کر میوزک سسٹم کو بند کر دیا۔۔جاری ہے۔

فحش آواز آنا بند ہوئی تو مہمانوں کی جان میں جان آئی اور تقریب کو وہیں سے شروع کیا گیا جہاں سلسلہ رکا تھا۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news