صرف چند دن میں نے یہ گھریلو ٹوٹکا استعمال کیا اور میرے بال پھر سے گھنے پوگئے پاکستانی خاتون نے نسخہ بتا دیا جان کر آپ کا بھی سب سے بڑا مسئلہ آسانی حل ہوجائے گا

آج کل جیسی خوراک کھانےکو مل رہی ہیں اور ہر چیز میں ملاوٹ ہو رہی اس وجہ سے اب نا بالوں کی وہ نشو نما رہی ہے اور نہ ہی جسم میں وہ طاقت رہی ہے اکثر خواتین کو بال گرنے یا کمزور ہونے کی شکایت پیش آتی رہتی ہے۔۔جاری ہے۔

اور وہ طرح طرح کے ٹوٹکے آزما کر انہیں مزید خراب کرلیتی ہیں لیکن اب ایک پاکستانی خاتون نے ایسا آزمودہ نسخہ بتادیا ہے جو صرف 4 ہفتوں کے اندر بالوں کو گھنا کردیتاہے۔ویب سائٹ مینگوباز پر ایک خاتون نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ اس کی سہیلی کی شادی تھی لیکن اس کے بال بہت کم تھے جس پر میں نے اسے ایک نسخہ بتایا اور اس سے وعدہ لیا کہ وہ ہر روز یہ تیل باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرے گی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی سہیلی نے دفتر میں حلف اٹھایا کہ وہ سب لوگوں کے سامنے یہ تیل ہر روز 15 منٹ تک لگائے گی ۔
خاتون کا کہنا ہے۔۔جاری ہے۔

......
loading...

کہ اس نے اپنی سہیلی کو نادر نسخہ بتایا اور ہر جمعہ اس کے سر کی باقاعدگی سے تصاویر لے کر پہلے والی تصاویر سے موازنہ بھی کرتے رہے۔ ’ میری سہیلی نے پہلے ہفتے تیل استعمال کیا تو کچھ خاص فرق نہیں پڑا لیکن ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ کچھ مزید وقت دیا جانا چاہیے‘۔خاتون کا کہنا ہے کہ دوسرے ہفتے (جمعہ کے روز) جب اس نے اپنی سہیلی کے سر کی تصویر کھینچی اور اس کا پہلے ہفتے کی تصویر سے موازنہ کیا تو فرق بہت واضح ہوچکا تھا۔اب اس کے سر کی مانگ قدرے تنگ ہوچکی تھی جبکہ سر کے مردہ مسام دوبارہ سے زندہ ہوگئے تھے۔چوتھا ہفتہ سب سے بہترین تھا کیونکہ اب بالوں میں زمین آسمان کا فرق پیدا ہوچکا تھا، نئے بال اگ آئے تھے اور یہ مضبوط بھی ہوچکے تھے۔یہ گھریلو ٹوٹکا انتہائی آسان ہے اس کیلئے نہ تو کشتے بنانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی لمبے چوڑے اخراجات کرنے کی ضرورت ہے بلکہ آپ کو صرف ذیل میں دی گئی تین چیزوں کی ضرورت ہے۔۔۔جاری ہے۔


1: زیتون کا تیل (ایک کپ)
2: سرسوں کا تیل (ایک کپ)
3: میتھی دانہ (ایک چوتھائی کپ)

کرنا یہ ہے کہ میتھی دانے کو 3 سے 5 منٹ تک روسٹ کرلیں یا بھون لیں ۔ اس کے بعد ایک بوتل میں سرسوں اور زیتون کے تیل کو اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اس میں بھنا ہوا میتھی دانہ ڈال لیں اور انہیں دوبارہ مکس کرلیں۔ اب اس بوتل کو گھر کے کسی محفوظ کونے میں رکھ دیں اور 15 دن تک اسے یونہی پڑا رہنے دیں۔۔۔جاری ہے۔


16 ویں دن آپ کے بالوں کا معالج تیل بالکل تیار ہوچکا ہے اور اب آپ اسے روزانہ 15 سے 20 منٹ تک اپنے بالوں پر لگائیں اور اس کے بعد سر کو دھولیں۔ یاد رہے کہ اس تیل کو 20 منٹ سے زیادہ نہ لگائیں کیونکہ اس سے پیدا ہونے والی حرارت کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے سر میں مہاسے (پِمپلز)اور آبلے پڑنے کا خدشہ ہے ۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔