عمران خان کی بیوی بشری مانیکا کون ہے کس شہر سے ہے اصل حقیقت سامنے آگئی

عمران خان کی طرف سے بشریٰ بی بی کو رشتہ بھجوایا گیا ہے اور ہر شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر کپتان کی تیسری ممکنہ بیوی کون ہیں؟۔۔۔جاری ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے شادی کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ عمران خان کی پہلی بار 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی ، جس کے بعد سے اب تک دونوں کی پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔۔۔جاری ہے۔

......
loading...

عمران خان کی تیسری ممکنہ بیوی بشریٰ مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشریٰ مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اوران کا تعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے، ان کے والد کا نام ریاض وٹو ہے۔بشریٰ کے سابق شوہر خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے سسر غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔۔۔جاری ہے۔


بشریٰ بی بی کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچی سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر ہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

 مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔