عربوں کی عیاشیاں سعودی عرب کا ریاض کے قریب لاس ویگاس سے بڑا تفریخی شہر بسانے کا اعلان

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے انٹرٹینمنٹ نے دارالحکومت الریاض میں ایک اوپیرا ہاؤس کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ یہ مملکت میں شہریوں کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے شروع کیے جانے والے مختلف منصوبوں میں سے ایک ہے۔،۔جاری ہے۔

 

تفریح اتھارٹی کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب نے کہا ہے کہ اس اوپیرا ہاؤس کی عمارت کی تعمیر کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ انھوں نے اتھارٹی کے ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ پر لکھا ہے:’’ ہم منصوبوں کے بارے میں گفتگو نہیں کررہے ہیں بلکہ عمل درآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔ہم مطلوبہ سطح تک پہنچنے کی کوشش کریں گے اور اعلیٰ بین الاقوامی معیارات کے حصول کی بھی کوشش کریں گے‘‘۔انھوں نے العربیہ سے انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب آیندہ دس سال کے دوران میں تفریح کے شعبے پر 64 ارب ڈالرز صرف کرے گا۔تفریحی صنعت میں 2017ء میں 17 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ملازمتیں ملی تھیں اور اس سال توقع ہے کہ اس شعبے میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 20 ہزار ہوجائے گی۔،۔جاری ہے۔

......
loading...

احمد الخطیب نے اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب میں 2018ء میں تفریحی سرگرمیوں کے کیلنڈر کے اجراء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادارے نے گذشتہ سال 2200 تفریحی پروگرام منعقد کیے تھے اور اس سال وہ 50 ہزار تفریحی پروگرام اور تقاریب منعقد کرے گا۔،۔جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ ماضی میں سرمایہ کاروں کو اپنے پروگرام پروڈیوس کرنے کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا تھا اور پھر وہاں سے وہ واپس آکر مملکت میں یہ پروگرام دکھاتے تھے لیکن اب تبدیلی رو نما ہوچکی ہے اور تفریح سے متعلق سب کچھ یہیں تیار کیا جائے گا‘‘۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔