عدت کی مدت میں شادی کا سلسلہ چل نکلا معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی دوسری شادی رچالی دولہا کی عمر کتنی ہے ابٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا

چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی خاتون کی عدت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ عام ہونے لگا ہے کیونکہ ٹی وی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے ہیں۔(جاری ہے) ہ

عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی اور استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا۔(جاری ہے) ہ


عارفہ صدیقی نے اپنے سے انتہائی کم عمر غیر معروف گلوکار تعبیر علی کیساتھ شادی کی ہے جو اس وقت گھر داماد بنے ہوئے ہیں اور دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے خود ’پیا گھر‘ سدھار گئے ہیں۔ عارفہ صدیقی نے فیس بک پر اپنے دوسرے شوہر کیساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔(جاری ہے) ہ

عارفہ صدیقی کی جانب سے شادی کی اطلاع دئیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news