”آج واجد ضیا نے ہمارے لیے یہ کام کردیا “نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر ایسا دعویٰ کردیا کہ جے آئی ٹی ممبران کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج احتساب عدالت میں سٹار وٹنس واجد ضیا نے خود ہی ہم پر لگے ایک ایک الزام کو دھو دیا،میں بھاگنے والوں میں سے نہیں اور نہ ہی کبھی ایسا سوچا ہے ۔۔(جاری ہے) ہ


احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی اپنی اہلیہ سے ملنے کے لیے لندن گیا لیکن پھر پاکستان بھی واپس آیا لیکن اب میں جانا چاہتا ہوں تو جانے نہیں دیا جا رہا ،اللہ تمام بیماروں اور میری اہلیہ کو شفا دے ۔نواز شریف نے کہا کہ یہ مقدمہ بد عنوانی کا نہیں بلکہ میری فیملی کے خلاف فراڈ ہے اور اس کے پیچھے بہت ساری قوتوں کا ہاتھ ہے ۔۔(جاری ہے) ہ

......
loading...


انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی مخالفین نے دائر کیا ،جس طرح کی سیاسی زبان بنچ نے ہمارے خلاف استعمال کی اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ سب کچھ سیاسی ہے ،اس کیس میں سے اگر کچھ نہیں نکل رہا تو جنہوں نے یہ مقدمہ دائر کیا انہیں شرمندگی ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں کچھ بھی نکلنے کی گنجائش نہیں اور نہ ہی سز ا دی جا سکتی ہے۔(جاری ہے) ہ

تو پھر میرانام رینٹل پاور پلانٹ ،حج سکینڈ یا این ایل سی سکینڈ جیسے کسی مقدمے میں دائر کردیں۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔