بلغم سے فوری نجات کے آسان طریقے

بلغم کی وجہ سے ہمارے جسم میں کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اس سے نجات ممکن ہے ۔آئیے آپ کو بلغم سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ قدرتی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

۔(جاری ہے) ہ


گرم سوپ
اکثر لوگ مرغی کاسوپ پی کر سمجھتے ہیں کہ یہ بلغم کم کرتا ہے لیکن اگر آپ سبزیوں کا سوپ پئیںتو بلغم سے جلد نجات مل جائے گی۔

۔(جاری ہے) ہ


ہلدی
ہلدی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بلغم سے نجات دینے میں کافی مدد گار ہے۔آپ چاہیں تو

۔(جاری ہے) ہ

مندرجہ ذیل طریقے سے ہلدی استعمال کرسکتے ہیں۔
*ایک چمچ ہلدی کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر صبح کے وقت پئیں۔*آدھ چائے کا چمچ ہلدی دن میں تین بار پانی کے گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔*ایک چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چمچ نمک نیم گرم پانی میں ڈالیں اور غرارے کریں۔

۔(جاری ہے) ہ


ادرک
اس سبزی کو صدیوں سے سانس کے جملہ امراض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ نہ صرف بلغم کو ختم کرتا ہے بلکہ معدے کو بھی کافی سکون دیتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ادرک کو باریک کاٹ لیں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں،اس کے بعد اس میں ایک چمچ شہد ڈال دیں ۔اس مشروب کو خوب استعمال کریں اور پیتے ہوئے ادرک کو چبا کر کھائیں۔

۔(جاری ہے) ہ


لیموں کا جوس
ایک لیموں کو پانی یا قہوے میں ڈال کر جی بھر کر پئیں۔لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف بلغم سے نجات دلاتا ہے بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔اس کے استعمال سے گلے کو بھی آرام ملتا ہے۔

۔(جاری ہے) ہ


نمک والا پانی
ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے بھی بلغم سے نجات مل جاتی ہے۔

۔(جاری ہے) ہ


بھاپ لینے سے
ایک کھلے برتن میں پانی ڈال کر اسے ابالیں اور جتنی دیر چاہیں اچھی طرح بھاپ لیں۔اس طریقے سے نہ صرف آپ کو بلغم سے نجات ملے گی بلکہ اگر آپ زکام سے پریشان ہیں تو اس سے بھی راحت ملے گی۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔