زانی کو زنا سے،بے گناہ کو قید سے،گردوں کو پتھریوں سے بچانے کے لئے وہ سورہ مبارکہ جس کی تلاوت کی جائے تو انسان کی زندگی میں سکون آجاتا ہے

ہر سورہ مبارکہ کی شان نزول میں انسانوں کے لئے حکمت اور نجات موجود ہے ،رحمت اور نوید ہے۔الانفال کے معنی قدرتی ذرائع اور عام دولت اور اموال غنیمت کے ہیں کیونکہ اس سورۃ کا نام الانفال رکھا گیا ہے۔۔(جاری ہے

اس سورۃ کا نام بدر بھی ہے کیونکہ ہجرت کے بعد رمضان المبارک کے مہینے میں سن 2ہجری کو جنگ بدر ہوئی اس وقت یہ نازل ہوئی۔*اگر کوئی نا حق قید ہوگیا ہو تو اس روزانہ تلاوت سے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رہا ہوجائے گانیز اسکا پڑھنے والاہمیشہ کامیاب رہے گا، عزت حاصل ہوگی اور دشمنوں پر ہیبت طاری ہوگی۔ اگر کسی شخص کو ظالم حاکم یا عدالت میں جانا پڑے اور پریشان ہو تو اس کو چاہئے کہ سورۃ الانفال لکھے اور موم جامہ میں ڈال کر بازو کے ساتھ باندھے، انشاء اللہ جج اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئے گا۔اگر کسی شخص کو پتھری ہو تو سورۃ الانفال پڑھ کر دم کر یں۔(جاری ہے

......
loading...

اور اسے عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر آب نیساں میں گھول کر پلائیں، اس کی پتھری خارج ہوگی۔ اگر کوئی سورۃ الانفال روزانہ پڑھے گا اور عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کرپیئے گا تو امتحان میں کامیاب ہوگا۔ اگر کوئی سورۃ الانفال عرق و زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر وہ پانی کھیتوں میں چھڑک دے گا تو ان کھیتوں میں نقصان نہ ہوگا۔اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ زانی کو زناسے روکا جائے تو وہ سورۃ الانفال 41دفعہ پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرے اور کسی طریقہ سے اسے پلایا کھلا دے اور اگر یہ ممکن نہ ہو سکے۔(جاری ہے

تو ایسی جگہ پر پانی چھڑک دے جہاں سے وہ عموماً گزرتا ہو، اس برے کام سے انشاء اللہ اس کے دل میں نیکی پیدا ہو جائے گی ۔اگر کوئی روزانہ 3دفعہ سورۃ الانفال کی تلاوت کرے گا اور لکھ کر پاس رکھے گا تو اسے تنگی رزق سے نجات ملے گی۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔