عورتوں میں پانئی جانے والی شرکیہ باتیں جو آجکل عام ہوگئی ہیں

مسلمانوں کے ایک طبقہ نے مسلمانوں کے اندر شرک کے وجود کا انکار کیا ہے اس لئے میں پہلے اس بات کی گواہی پیش کردیتی ہوں کہ مسلمانوں کے اندر بھی شرک پایا جاتا ہے تاکہ عنوان کی وضاحت ہوسکےقرآن کی بہت سی آیات اور بہت ساری احادیث اس بات پہ دلالت کرتی ہیں کہ امت محمدیہ بھی شرک کرے گی۔۔جاری ہے

(1) قرآن: وَما يُؤمِنُ أَكثَرُ‌هُم بِاللَّهِ إِلّا وَهُم مُشرِ‌كونَ
( سورة يوسف:106 )

ترجمہ : اور ان میں سے اکثر لوگ اللہ پر ایمان لانے کے باوجود بھی شرک ہی کرتے ہیں

(2) حدیث  : لولا تقومُ الساعةُ حتى تَلحقَ قبائلُ من أُمتي بالمشركينَ ، وحتى تعبدَ قبائلُ من أمتي الأوثانِ
( صحیح ابوداؤد:4252 )

ترجمہ : قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک میری اُمّت کے قبائل مشرکین سے نہ مل جائیں اور یہاں تک کہ میری اُمت کے قبائل بتوں کی عبادت نہ کریں ان دونوں نصوص سے ظاہر ہے کہ اس امت میں بھی شرک کا وجود رہے گا اس لئے نبی ﷺ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کو چھوٹے بڑے تمام قسم کے شرک سے محفوظ رہنے کے لئے سکھائی ہے

” اللهم إني أعوذ بك أن أشرك بك و أنا أعلم ، و استغفرك لما لا أعلم “۔
٭ اس حدیث کو علامہ البانی نے صحیح قرار دیا ہے
( صحیح الادب المفرد:551 )

جب ہم مسلم سماج کا جائز لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جہاں مردوں میں شرکیہ اعمال پائے جاتے ہیں وہیں خواتین کے اندر بھی شرک کا وجود ملتا ہے بلکہ بعض ناحیہ سے تو عورت میں مرد سے زیادہ شرکیہ اقوال وافعال پائے جاتے ہیں اس بات کی تصدیق کرنی ہو تو کسی مزار پہ چلے جائیں ۔شرک کا یہ منظر مسلمانوں کےمخصوص طبقہ بریلویوں میں پایا جاتاہےمرد کی طرح عورت بھی سماج کا ایک حصہ ہے ، اگر سماج میں مرد شرک کا ارتکاب کرے گا تو اس کا اثر عورت سمیت سماج کے تمام طبقے پہ پڑے گا یہی وجہ ہے کہ سماج کو شرکیہ افعال نے کھوکھلا کردیا ہے۔۔جاری ہے

عورتوں میں شرک  کا وجود

عورتیں کمزور دل اور کمزورعقل ہونے کے باعث ان میں ضعیف الاعتقادی بہت پائی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عورت کی بات بات سے شرک کی بو آتی رہتی ہے بچپن سے لیکر بڑھاپے تک زندگی کے تمام مرحلے میں اعتقاد کا ضعف بہت کم ہی خاتون سے زائل ہوپاتا ہے گھر میں اکیلی ہو تو جن بھوت سے ڈرکر چلانا، کسی کو بیمار دیکھے تو برافال لینا، کسی کا بچہ مرجائے تو نحوست لینا،کوئی اکسڈنٹ سےیاجل کریا لٹکر کر فوت ہوجائے تو اس کی روح بھٹکتی ہوئی تصور کرنا اور اس روح سے ڈرنا،عشق ومحبت، مرض ووبا،خو ف و تردد ، رنج والم ، یاس وقنوط تمام حالات میں امام ضامن باندھناعورتوں میں عام ہے مسلم خاتون کو رب پہ توکل کرنا چاہئے اور کسی چیز سے بدفالی نہیں لینا چاہئے اور نہ ہی اللہ سے زیادہ کسی سے ڈرنا چاہئے اور نہ ہی اپنی زبان سے کوئی شرکیہ کلام نکالنا چاہئے۔۔جاری ہے

خواتین میں شرک کی تمام اقسام پائی جاتی ہیں

(1) #__شرک__اکبر__ : یہ سب سے بڑا شرک ہے ، اس کے ارتکاب سے آدمی دین اسلام سے خارج ہوجاتا ہے خواتین میں بھی یہ شرک پایا جاتا ہے جب بچہ نہ ہو، بیماری کی حالت ہو، گھریلوپریشانی ہو وغیرہ وغیرہ حالات میں خاتون رب کو چھوڑکر مردوں سے مدد مانگتی ہیں اور ان سے حاجت روائی کرتی ہیں جوکہ شرک اکبر ہے اگر اسی عمل پہ عورت کا خاتمہ ہوجائے تو ہمیشہ جہنم میں رہے گی

اللہ کا فرمان ہے :

إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ ( المائدۃ : 72 )

ترجمہ : جو شخص اﷲ کے ساتھ شرک کرتا ہے ،اﷲ تعالی نے اس پر جنت حرام کردی،اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

(2) #__شرک__اصغر__ : چونکہ عورت جھوٹ بہت بولتی ہے اور اپنی جھوٹی بات پہ قسم پہ قسم کھاتی ہے عورتوں کا بات بات پہ غیراللہ کی قسم کھاناشرک اصغر کے قبیل سے ہے اس قسم سے وہ اسلام سے خارج نہیں ہوتی مگر توحید میں نقص پیدا ہوتا ہے

نبی  کا فرمان ہے :

مَن حلفَ بغيرِ اللَّهِ فقد كفرَ أو أشرَكَ
( صحیح الترمذی : 1535 )

ترجمہ : جس نے بھی غیراللہ کی قسم کھائی اس نے یا تو شرک کیا یا کفر کیا

(3) #__شرک__خفی__ : حدیث میں ریاکاری کو شرک خفی بتلایا گیا ہے

۔۔جاری ہے

نبی کا فرمان ہے :

ألَا أُخبركم بما هو أخوفُ عليكم عندي من المسيحِ الدجالِ قال قلنا بلى فقال الشركُ الخفيُّ أن يقومَ الرجلُ يُصلي فيُزيِّنُ صلاتَه لما يرى من نظرِ رجلٍ ( صحیح ابن ماجۃ : 3408 )ترجمہ : کیامیں تمہیں اس چیز کی خبر نہ دوں جو میرے نزدیک میسح دجال سے بھی زیادہ تمہارے اوپر خوف کھانے والی بات ہے صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ضرور بتلائیے آپ نے فرمایا: وہ شرک خفی ہے ایک آدمی نماز کو مزین کرکے اس لئے پڑھتا ہے تاکہ لوگ اس کی طرف دیکھیں۔۔جاری ہے

عورتوں کے اعمال میں بھی دکھاواہے ، وہ خود کو اچھابنانے کے لئے ریاکاری سے کام لیتی ہے ایسی خاتون کواپنے عملوں میں اخلاص پیدا کرنا چاہئے اور بندوں کی تعریف حاصل کرنے یا ان کی نظر میں اچھا بننے کے لئے نمائش سے بچنا چاہئے

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

اپنا تبصرہ بھیجیں