واہ رے پاکستانیو تمہارا انصاف: ایک خوبصورت ترین اداکارہ کے جسم پر شراب ڈال کر اسے چاٹنے والا بے قصور اور پاکستان کی فوجی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے اور ایوارڈ حاصل کرنے والا جرنیل مجرم اور غدار ٹہرا۔۔

پاکستان کی عسکری تاریخ میں سب سے زیادہ تمغات لینے والا جنرل، بہادری کی وجہ سے ٹائیگر نیازی کہلانے والا تاریخ میں کس وجہ سے اس قوم کا مجرم ٹھہرا کہ آج 46 سال بعد بھی نیازی خاندان کو اسکا طعنہ دیا جاتا ہے….۔جاری ہے ۔

معروف لکھاری حسنین خان نیازی اپنی ایک خصوصی تحریر میں رقمطراز ہیں ۔۔۔۔ جس قوم نے عیسٰی خان نیازی فاتح بنگال، محمد خان نیازی فاتح کشمیر، ھیبت خان نیازی گورنر ملتان، ثناءاللہ خان نیازی شہید، عمران خان، مصباح الحق اور ایسے ان گنت بیٹے اس دھرتی کو سر فخر سے بلند والے دیئے ۔ کیا سقوط ڈھاکہ اتنا سادہ کیس ہے کہ فقط ایک بندہ اسکا مجرم ہے؟ ٹکا خان راجپوت نے جو قتل عام کیا، یحیٰی خان ایرانی جو ایک خوبصورت اداکارہ و گلوکارہ کے جسم پر شراب انڈیل کر چاٹتا تھا کی نااہلی، ذوالفقار علی بھٹو کی غیر جمہوری ہٹ دھرمی، راؤ فرمان کی ضمیر فروشی اور مغربی پاکستان کے سیاستدانوں اور جرنیلوں کا بنگالیوں کو خود سے کم تر سمجھنا کوئی کردار یا اہمیت نہیں رکھتا؟لوگ جذباتی ہوکر ڈائیلاگ مارتے ہیں لڑتے ہوئے مر جاتا، خود کشی کر لیتا اور تاریخ میں امر ہوجاتا…. ارے بھائی وہ کوئی بربری مفرور نہیں بلکہ ایک عسکری سپہ سالار تھا۔جاری ہے ۔

جسکی گردن پر 93000 لوگوں کی ذمہ داری تھی… اگر وہ جذباتی عوام کے مشوروں پر عمل کرتا تو آج بے وقوف قاتل کہلاتا… ان 93000 میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے…مغربی پاکستان سے امداد روک دی گئی تھی اسلحہ ختم ہوچکا تھا کتاب “میں نے ہتھیار کیوں ڈالے، میں اسکی مکمل تفصیلات بیان کی ہیں ۔ میرے والد اس جنگ کا حصہ تھے بتاتے تھے کہ ہم نے آخری لڑائی بندوق کے آگے لگے چھرے سے کی تھی.. جنرل نیازی کا کورٹ مارشل تک نہیں ہوا تھا ۔۔جاری ہے ۔

اس ہار کے اسباب ایسے نہیں ملیں گے کہ ایک آدمی کو قربانی کا بکرا بنا کر مجرم قرار دے دو بلکہ اس سوچ کو پرکھو جس کے اثرات آج بھی بلوچستان اور وزیرستان میں واضح ہیں نیازی نہیں بھاگا تھا بلکہ وہ تو بلور اور زرداری کی عورتیں اور بچے بچا کر لایا تھا…. طعنہ دینے سے پہلے تھوڑا سا گریبان میں جھانک لیا کرو۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں