عمران خان نے فاروق بندیال کو تحریک انصاف سے کیوں نکال دیا اس نے اداارہ شبنم کے ساتھ کیسے زیادتی کی تھی مکمل دیکھیں

آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک افسوسناک واقع سامنے آیا جب عمران خان نے فاروق بندیال نامی ایک ریپسٹ کو ٹکٹ دے دیا. اس شخص نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں تین دیگر اوباش نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی معروف اداکارہ شبنم (جو ایک بنگالی خاتون ہے) کا گینگ ریپ کیا تھا.۔۔جاری ہے

تفصیلات کے مطابق 80 کی دھائی میں ایک رات اچانک مشہور فلم سٹار شبنم گھوش کے گھر شراب کے نشے میں چور کچھ بگڑے رئیس زادوں نے حملہ کر دیا. انہوں نے گھر میں گھس کر شبنم کے شوہر اور بیٹے کو باندھ دیا اور ان کی آنکھوں کے سامنے شبنم کا گینگ ریپ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ ان اوباش نوجوانوں میں بیوروکریٹس کی بگڑی ہوئی اولادوں کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب, اے کے بندیال کا بھانجہ فاروق بندیال بھی شامل تھا.کیونکہ بااثر شخصیات کی اولادیں اس جرم میں ملوث تھیں اس لیئے مارشل لاء کنٹرولڈ اخبارات کے زریعے خبر دبا لی گئی اور پولیس پر دباؤ ڈال کر ریپ کی بجائے ڈکیتی کا پرچہ کاٹا گیا۔۔۔جاری ہے

اداکارہ شبنم کا گھرانہ اس وقت سخت ترین اذیت سے گزر رہا تھا. شبنم نے اپنے بیٹے کو امریکہ بھیج دیا تھا اور مجرموں کو سزا دلوانا اس کا مقصد بن چکا تھا.ضیاء الحق کو تمام تفصیلات پتا چلیں تو اس نے اس کیس میں ذاتی اثر و رسوخ استعمال کیا اور حکم دیا کہ ریپ کیس کے ملزمان پر حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ملزمان گرفتار کیے گئے، سپیشل عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی اور حدود آرڈیننس کے تحت ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی.۔۔جاری ہے

اسٹیبلشمنٹ کا پریشر بہت زیادہ ہوا تو ضیاء الحق نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے۔ پھر ایک رات چند بڑے بڑے لوگ شبنم کے گھر پہنچ گئے۔ صلح کے لیے منت سماجت بھی کی گئی اور دباؤ بھی ڈالا گیا۔ شبنم اور رابن گھوش سے معافی نامے پر دستخط کروائے گئے اور سزائے موت کو معمولی سزا میں بدل دیا گیا۔ اس واقع کے بعد شبنم (جس نے ملک ٹوٹنے کے بعد پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی تھی) ہمیشہ کے لیئے ملک چھوڑ کر چلی گئی اور فلموں میں کام بھی چھوڑ دیا.۔۔جاری ہے

آج ان میں سے ایک ریپسٹ فاروق بندیال صادق و امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ ہاتھ میں لیئے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے. کل یہ الیکشن جیت کر وزیر بنے گا اور پھر دھڑلے سے کسی کی بہن, بیٹی یا بیوی کا گھر کے مردوں کے سامنے ریپ کرے گا اور کوئی اس کو پوچھنے والا نہیں ہو گا.

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں ۔↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں