should wear loose underwear for child birth

اولاد کے خواہش مند مرد حضرات اپنے لباس میں یہ ایک معمولی سی تبدیلی کر لیں ، ماہرین نے وارننگ دیدی

۔ برطانیہ کے ایک معروف فرٹیلیٹی ماہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند اولاد کی خواہش رکھتے ہیں تو تنگ انڈرویئر پہننا فوراً سے پہلے چھوڑدیں

کیونکہ تنگ انڈرویئر سپرم کی کوالٹی کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔

یونیورسٹی آف شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایلن پیسی نے چلتن ہیم سائنس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2500 مردوں پر
ایک تحقیق کی،جس کے دوران وہ توقع کررہے تھے کہ سگریٹ نوشی اور الکوحل کے عادی افراد میں بانجھ پن سب سے زیادہ ہوگا

لیکن انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ تنگ انڈرویئر پہننے والوں میں بانجھ پن کا مسئلہ سگریٹ و شراب نوشی کرنے والوں سے بھی زیادہ تھا۔

پروفیسر پیسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ کھلے نیکر پہنتے ہیں ان کی نسبت تنگ انڈرویئر پہننے والوں میں سپرم کی کوالٹی تقریباً اڑھائی گنا کم رہ جاتی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ 40 سال سے زائد عمر کے مردوں کی نسبت 24 سال سے کم عمر مردوں میں صحت مند اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کہیں زیادہ ہوتی ہے،

لہٰذا شادی میں تاخیر سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں