میرا شوہر غیر عورتوں میں دلچسپی رکھتا ہے فحش فلمیں دیکھتا ہے کیا کرو

سوال : میر اشوہر غیر محرم عورتوں میں دلچسپی لیتا ہے۔ فحش فلموں کا شوقین بھی ہے۔ میںاپنے شوہر کو راہ راست پر لانا چاہتی ہوں مجھے مشورہ دیجئے کہ میںکیا کروں؟

جواب: یہ صرف آپ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کئی بہنوں کا مسئلہ ہے۔ اس کا حل یہ ہی ہے کہ اپنے شوہر کو اللہ کی دعوت دی جائے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں ان گناہوں سے روکا جائے۔ مگر حد سے زیادہ سختی نہ کی جائے ۔ جب نماز کا وقت ہو تو نماز کی دعوت دیں اس پر اصرار کیجئے کہ نماز پڑھ کر آئے۔ اگر کوئی انسان باوضو رہے تو بہت سی خرافات سے بچ جاتا ہے۔ شروع شروع میں مشکلات آئیں گی مگر استقامت دکھائیے ۔

نماز بے حیائ اور بری چیزوں سے روکتی ہے۔ سب مسائل کا حل یہ ہی ہے کہ نماز کی دعوت دی جائے ۔اللہ سے ہدایت کی دعا کی جائے ۔ کوئی انسان برائی سے تب ہی رک سکتا ہے اگر وہ نیکی کی طرف راغب ہوجائے ۔ پھر اس کا بہت اجر وثواب ہے۔ تم بہترین امت ہو ، اچھی باتوں کا حکم کرتی ہو بری باتوں سے روکتی ہو اور ایک اللہ پر ایمان لاتی ہو۔ ان شاء اللہ ۔۔۔۔۔۔ بہت بڑے بڑے سدھر گئے ان شاء اللہ یہ بھی مسئلہ حل ہوجائے گا۔

بس نماز کی پابندی کروائیں۔ کپڑے استری کرکے رکھ دیا کریں۔ تب تک کوشش جاری رکھئے جب تک پکے نمازی نہ بن جائیں۔ ایسے ہی ایک شخص تھے جو فحش فلموں کے شوقین تھے انھیں یہ بری عادت ایسی لاحق ہوئی کہ شادی کے بعد بھی چھوٹنے کو نہیں آرہی تھی۔ چھوٹے کیسے ، ماحول ہی ایسا نہیں ہے نہ ہی دوست ایسے تھے کہ جو نیکی کی دعوت دیتے۔ بس زندگی اسی ڈگڑ پر چلتی جارہی تھی ۔ کچھ انجانے لوگوں نے دعوت دی نماز کی ، بس کچھ ایسی دل کی کیفیت بنی کہ نمازوں کی طرف راغب ہوگئے ۔ نمازی بندے کو پاکیزگی کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔

باوضو ہو کر رہنا پڑتا ہے۔ بار بار نہانا آسان نہیں ہے ۔ اس لیے پاکیزگی برقرار رکھنے کے لیے ان فحش چیزوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسا ہی ہوا۔ اللہ نے ہدایت دی ۔۔ یہ فحش فلمیں ہی بے راہ روی کی خواہش دل میں پیدا کرتی ہیں۔ رنگ برنگی بیہودہ عورتیں اس کے دل میں گناہوں کے جذبات بھڑکاتی ہیں ۔ بیوی کی ذمہ داری ہے کہ شوہر کے ایمان کی فکر کرے ۔ اس کی آخرت کی فکر کرے ۔ اللہ سے مدد مانگے گی تو ان شاء اللہ ۔۔ اللہ اس نیک کام میں اس کی ضرور مدد کرے گا۔ اور ہمیں اپنی دعاءوں میں ضرور یاد رکھئے ۔ یہ باقی لوگوں کو بھی شئر کیجئے تاکہ اس طرح کے مسائل کی شکار بہنیں اس سے نکل سکیں۔

کیٹاگری میں : Viral

اپنا تبصرہ بھیجیں