جب خواتین سے ملیں تو یہ ایک لفظ ضرور استعمال کریں کیونکہ ایسے مرد انہیں سب سے زیادہ پسند آتے ہیں

کسی خاتون کے دل میں اپنی محبت جگانے کے لیے مرد نجانے کیا کچھ جتن کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے تین سٹیپ پر مبنی ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے جس سے آسانی کے ساتھ کسی خاتون کو اپنا گرویدہ بنایا جا سکتا ہے اور یہ طریقہ سائنسی طور پر تصدیق شدہ ہے۔ تاہم آپ میں سے بہت سے لوگ اس طریقے کے متعلق جان کر حیران ضرور ہوں گے کیونکہ اس میں اس خاتون کے سامنے خود کو ہی شرمسار کرنا بھی شامل ہے۔ میل آن کی رپورٹ کے مطابق اس طریقے کا پہلا سٹیپ یہ ہے کہ ”متعلقہ خاتون کے سامنے اپنے ساتھ گزرنے والے ایسے واقعات بیان کیجیے جن میں آپ کو شرمساری اور ناگواریت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔“ ہاورڈ بزنس سکول کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ 80فیصد خواتین ایسے مردوں کی محبت میں جلد گرفتار ہو جاتی ہیں

جو ’انکشاف‘ کرنے والے ہوتے ہیں یعنی جو شخص اپنے ساتھ بیتنے والا ہر واقعہ، خواہ اس میں اس کا تمسخر ہی کیوں نہ اڑایا گیا ہو، خاتون کے ساتھ شیئر کرے وہ شخص خواتین کا منظورنظر ہو سکتا ہے۔“’اس عمر کے مَرد اپنی بیگمات سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں‘ تحقیق کاروں نے عمر بتادی، جان کر بہت سی خواتین بے حد پریشان ہوجائیں گیسائنسدانوں نے اس طریقے کا دوسرا سٹیپ یہ بیان کیا ہے کہ ”متعلقہ خاتون کے ساتھ اپنے نجی قسم کے لطیفے گھڑئیے خواہ وہ احمقانہ ہی کیوں نہ ہوں۔خاتون کے ساتھ احمقانہ نوعیت کی مزاحیہ حرکتیں یا باتیں آپ کو اس کے مزید قریب لائیں گی کیونکہ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے

کہ ”اس طرح کے نجی لطیفوں سے مشترکہ شناخت کا جذبہ ابھرتا ہے اور خاتون کے دل میں اس شخص کے متعلق اپنائیت کا احساس بیدار ہوتا ہے۔ یہ طریقہ تعلق کو طویل عرصے تک نبھانے کے لیے بھی بہت کارگر ہے۔“ ماہرین نفسیات تیسرا سٹیپ یہ بتاتے ہیں کہ ”کسی بھی کام یا کسی بھی فیور کے نتیجے میں ہمیشہ اس خاتون کا شکریہ ادا کیجیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس کا شکریہ ادا کرنے سے وہ آپ کے زیادہ قریب آتا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں